• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

” یہ کورونا کاٹتا کیسے ہے؟“کورونا وائرس پر بریفنگ کے اختتام پر وزیراعلیٰ پنجاب کا ماہرین سے سوال

webmaster by webmaster
مارچ 19, 2020
in First Page, لاہور
0
پی ٹی آئی کے عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب منتخب

لاہور. چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ماہرین اور حکام کی طرف سے کورونا وائرس پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس کا مقصد یہ تھا کہ انہیں مکمل معلومات فراہم کی جائیں تاکہ سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ بروقت درست فیصلے لے سکے لیکن بریفنگ کے اختتام پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے استفسار کیا کہ ” یہ کورونا کاٹتا کیسے ہے؟“۔

یک انگریزی جریدے ڈان میں فہد حسین نے لکھا کہ پنجاب کے معاملات پر صوبے کے سربراہ کے اس سوال سے بڑی مثال نہیں ہوسکتی ، وزیراعلیٰ کے اس سوال اور کورونا کی سنگینی کے درمیان موجود خلا کا آپ اندازہ کرسکتے ہیں، رواں سال جنوری میں ہی دنیا نے چین کی صورتحال پر فکر کرنا شروع کردی تھی ، فروری سے ایران بھی کرائسز کی زد میں آگیا اور چھبیس فروری کو پاکستان میں پہلا مریض سامنے آگیا تھا جبکہ پاکستانی قیادت کی قومی سطح کی پہلی میٹنگ وزیراعظم کی زیرصدارت 13مارچ کو ہوئی ،اس سے پہلے ہم سوئے رہے ، آج بھی ہم کیوں کھڑے ہوئے ؟ اب آفت سرپر آگئی ہے تاہم ابھی کچھ معاملات معمول کا بزنس ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آئی ، مثال کے طورپر وفاقی حکومت کو یہ احساس ہوا کہ تین نہایت اہم چیزیں پاکستان کو درکار ہیں جن میں وینٹی لیٹرز، ڈائگناسٹک ٹیسٹنگ کٹ اورطبی عملے کے لیے پرسنل پروٹیکشن کٹس وغیرہ شامل ہیں، اب چونکہ تاخیر ہوچکی ہے لیکن پھر بھی حکام ان چیزوں کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے بھرپور کاوش میں ہیں، اس کے لیے وہ چیزیں اور پیسہ دونوںدستیاب ہونا ضروری ہیں، اب دلچسپ صورتحال یہ بن چکی ہے کہ ہمارے پاس کچھ پیسہ توموجود ہے لیکن وہ چیزیں دستیاب نہیں، ان تمام چیزوں کیلئے 325ملین ڈالر درکار ہیں اور بعض اطلاعات کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً31ملین روپے موجود ہیں، عالمی بینک نے صوبوں کو براہ راست 38ملین ڈالر دیئے ہیں جو اب کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے استعمال ہورہے ہیں، نیشنل ڈیزاسٹررسک منیجمنٹ فنڈ نے بھی 50ملین ڈالر مختص کردیئے ہیں، یہ تمام رقم فوری طورپر کورونا سے لڑنے کے لیے آلات کی خریداری کیلئے دستیاب ہوسکتی ہے ۔ہم نے چونکہ دیر کردی ہے اور اب پوری دنیا ان چیزوں کی تلاش میں ہے ، وہ سب فوری طورپر ایک ہی دفعہ ملنی ممکن نہیں، پاکستان نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کئی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اور ان میں سے بیشتر کا جواب یہی تھا کہ ان کے پاس سٹاک ہی دستیاب نہیں، ایک ہی ملک کے پاس یہ آلات دستیاب تھے لیکن یہاں بھی ہم پر متحدہ عرب امارات بازی لے گیا اور کئی ہفتوں کیلئے دستیاب سٹاک کی ایڈوانس بکنگ کروالی ، ہم اکیلے نہیں ، ہماری طرح کئی اور ممالک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم جتنی تاخیرزیادہ ممالک نے نہیں کی ۔

Source: daily pakistan online
Tags: lahore news
Previous Post

پنجاب کے سرکاری دفاتر ضروری عملے تک محدود، عوام کے داخلے پر پابندی

Next Post

کرونا وائرس ۔ لیہ کے سرکاری دفاتر میں بھی عام آدمی کے داخلے پر تا حکم ثانی پابندی عائد

Next Post
کرونا وائرس ۔ لیہ کے سرکاری دفاتر میں بھی عام آدمی کے داخلے پر تا حکم ثانی پابندی عائد

کرونا وائرس ۔ لیہ کے سرکاری دفاتر میں بھی عام آدمی کے داخلے پر تا حکم ثانی پابندی عائد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لاہور. چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ماہرین اور حکام کی طرف سے کورونا وائرس پر ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس کا مقصد یہ تھا کہ انہیں مکمل معلومات فراہم کی جائیں تاکہ سب سے بڑے صوبے کا وزیراعلیٰ بروقت درست فیصلے لے سکے لیکن بریفنگ کے اختتام پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے استفسار کیا کہ ” یہ کورونا کاٹتا کیسے ہے؟“۔ یک انگریزی جریدے ڈان میں فہد حسین نے لکھا کہ پنجاب کے معاملات پر صوبے کے سربراہ کے اس سوال سے بڑی مثال نہیں ہوسکتی ، وزیراعلیٰ کے اس سوال اور کورونا کی سنگینی کے درمیان موجود خلا کا آپ اندازہ کرسکتے ہیں، رواں سال جنوری میں ہی دنیا نے چین کی صورتحال پر فکر کرنا شروع کردی تھی ، فروری سے ایران بھی کرائسز کی زد میں آگیا اور چھبیس فروری کو پاکستان میں پہلا مریض سامنے آگیا تھا جبکہ پاکستانی قیادت کی قومی سطح کی پہلی میٹنگ وزیراعظم کی زیرصدارت 13مارچ کو ہوئی ،اس سے پہلے ہم سوئے رہے ، آج بھی ہم کیوں کھڑے ہوئے ؟ اب آفت سرپر آگئی ہے تاہم ابھی کچھ معاملات معمول کا بزنس ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ کے بعد حکومتی مشینری حرکت میں آئی ، مثال کے طورپر وفاقی حکومت کو یہ احساس ہوا کہ تین نہایت اہم چیزیں پاکستان کو درکار ہیں جن میں وینٹی لیٹرز، ڈائگناسٹک ٹیسٹنگ کٹ اورطبی عملے کے لیے پرسنل پروٹیکشن کٹس وغیرہ شامل ہیں، اب چونکہ تاخیر ہوچکی ہے لیکن پھر بھی حکام ان چیزوں کی موجودگی یقینی بنانے کے لیے بھرپور کاوش میں ہیں، اس کے لیے وہ چیزیں اور پیسہ دونوںدستیاب ہونا ضروری ہیں، اب دلچسپ صورتحال یہ بن چکی ہے کہ ہمارے پاس کچھ پیسہ توموجود ہے لیکن وہ چیزیں دستیاب نہیں، ان تمام چیزوں کیلئے 325ملین ڈالر درکار ہیں اور بعض اطلاعات کے مطابق پاکستان کے پاس تقریباً31ملین روپے موجود ہیں، عالمی بینک نے صوبوں کو براہ راست 38ملین ڈالر دیئے ہیں جو اب کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے استعمال ہورہے ہیں، نیشنل ڈیزاسٹررسک منیجمنٹ فنڈ نے بھی 50ملین ڈالر مختص کردیئے ہیں، یہ تمام رقم فوری طورپر کورونا سے لڑنے کے لیے آلات کی خریداری کیلئے دستیاب ہوسکتی ہے ۔ہم نے چونکہ دیر کردی ہے اور اب پوری دنیا ان چیزوں کی تلاش میں ہے ، وہ سب فوری طورپر ایک ہی دفعہ ملنی ممکن نہیں، پاکستان نے انٹرنیشنل مارکیٹ میں کئی کمپنیوں سے رابطہ کیا ہے اور ان میں سے بیشتر کا جواب یہی تھا کہ ان کے پاس سٹاک ہی دستیاب نہیں، ایک ہی ملک کے پاس یہ آلات دستیاب تھے لیکن یہاں بھی ہم پر متحدہ عرب امارات بازی لے گیا اور کئی ہفتوں کیلئے دستیاب سٹاک کی ایڈوانس بکنگ کروالی ، ہم اکیلے نہیں ، ہماری طرح کئی اور ممالک کو بھی مشکلات کا سامنا ہے لیکن ہم جتنی تاخیرزیادہ ممالک نے نہیں کی ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.