• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ہم اقتدار کے لئے نہیں جمہوریت اور آئین کی پاسداری کےلیےجدوجہدکررہےہیں ۔شاہد خاقان عباسی

webmaster by webmaster
مارچ 15, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
ہم اقتدار کے لئے نہیں جمہوریت اور آئین کی پاسداری کےلیےجدوجہدکررہےہیں ۔شاہد خاقان عباسی

ملتان ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کےسینئررہنمااورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےملک میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ حکومت کوقراردیتےہوئےکہاہے کہ یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں،ہم اقتدار کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ جمہوریت اور آئین کی پاسداری کےلیےجدوجہدکررہےہیں, ملک میں اگر آج جمہوریت قائم ہےتواپوزیشن کی وجہ سےہے,حکومت نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیاجس سے جمہوریت کو تقویت ملتی ہو ,مسلم لیگ(ن)جیلوں سےڈرنےوالی نہیں،ہم آزادی صحافت کےلیےپاکستان کےصحافیوں اور میڈیا گروپس کے ساتھ کھڑے ہیں اورجدوجہدمیں ان کےساتھ ہوںگے،کوئی ایک پارٹی صوبہ نہیں بناسکتی، تمام جماعتیں ملیں گی،صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں بحث ہوتی ہے اور اتفاق رائے سے یہ چیزیں بنتی ہیں۔

سینئر مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ‏ ہم نے ملک کے مسائل کو حل کیا، بجلی اور گیس کا بحران ختم کیا،سی پیک لائے،افراط زر کو کم کیا،ملک کو ترقی کے راستے پہ گامزن کیا، آج وہ تمام محنت ضائع ہوچکی ہے،‏وہ پاکستان جو دنیا کی پہلی 5ابھرتی ہوئی معیشتوں میں تھا ،آج جنوبی ایشیا میں بھی آخری معیشت بن گیا ہے،ہم سب کو ملکر اس حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے تاکہ پاکستان کو بچا سکیں اور ترقی کے راستے گامزن کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت گری ہوئی ہے، اس کو گرانے کی ضرورت نہیں،ہم چاہتے ہیں کہ تبدیلی ایسی ہوکہ ملک میں جمہوریت بھی قائم رہے اور ملک میں حکومت بھی آئین کے مطابق چل سکے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان کی ترقی میں جو رکاوٹیں ہیں اس کو سارا پاکستان جانتا ہے، یہ حکومت متنازع الیکشن کے نتیجے میں آئی، اس کی ناکامی بھی سارا پاکستان محسوس کررہا ہے، ملک میں مہنگائی کا جو سیلاب ہے اور بے روزگاری ہر گھر میں ہے، اس کی صرف ایک وجہ حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں،ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے منتخب نمائندے مسائل حل کریں تاہم اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، ڈیڑھ سال ہوگیا اب تک ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکے، ہم اقتدار کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لیے جدوجہدکر رہے ہیں،ملک میں آٹا چینی کا بحران ہے اور ہر کوئی پریشان ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ صحافت کا بنیادی اصول ہوتا ہے کہ سچ عوام تک پہنچایا جائے، اور انہوں نے سچ لکھا تو دباؤ آیا جب دباؤ کامیاب نہ ہواتو حکومت کا آخری ہتھکنڈہ یہی ہے کہ جعلی مقدمہ بنا کر پابند سلاسل کردیا، اس بھونڈے طریقے سے مقدمہ بنایا گیا جس کی مثال پاکستان میں نہیں ملتی، ایک شکایت آتی ہے جس کو دیکھا جائے کہ یہ حقیقت ہے یا نہیں لیکن آپ نے شکیل الرحمن کو بلایا اور پابند سلاسل کردیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ حکومت اور عمران خان کا ملک میں صحافت کے لیے یہ پیغام ہے کہ سچ بولوگے تو جیل میں جاؤ گے، جس طرح ہمارے اوپر دباؤ تھا کہ بات کروگے تو جیل جاؤگے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) جیلوں سے ڈرنے والی نہیں، اگر نواز شریف جیل جاسکتے ہیں، اس سے قبل جاوید ہاشمی جیل جاسکتے ہیں، مریم نواز، رانا ثنااللہ، حمزہ شہباز، سعد رفیق جیل جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف ہیروئین کا مقدمہ بنایا گیا کیا پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا مقدمہ بنا ہے تاہم یہ ہوا ہے، یہ ایک لمبی فہرست ہے اور مسلم لیگ (ن) کی جدوجہد تاریخ ہے، کسی پر کرپشن کا مقدمہ نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج حکومت نے صحافت پر وار کیا ہے، جو عوام تک حق اور سچ پہنچاتے ہیں اور یہ وار ابھی ختم نہیں ہوا تاہم دبانے سے سچ رک نہیں سکتا، کامیابی پاکستان کے عوام اور حق، سچ کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم صحافت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہر ایک کو صحافت سے شکایت رہتی ہے اور تکلیف ہوتی ہے تاہم یہ عوام کا فیصلہ ہونا چاہیے، حق اور سچ عوام تک پہنچنا چاہیے، حقیقت کا فیصلہ عوام کرے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم آزادی صحافت کے لیے پاکستان کے صحافیوں اور میڈیا گروپس کے ساتھ کھڑے ہیں اور جدوجہد میں ان کے ساتھ ہوں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اپوزیشن کی وجہ سے قائم ہے، حکومت نے کوئی ایسا کام آج تک نہیں کیا کہ جمہوریت کو تقویت مل سکے۔جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کوئی ایک پارٹی صوبہ نہیں بناسکتی، تمام جماعتیں ملیں گی، صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں بحث ہوتی ہے اور اتفاق رائے سے یہ چیزیں بنتی ہیں، بات یہاں تک محدود نہیں ہے بلکہ ہزارہ، پوٹھوہار، کوہاٹ بھی صوبہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی پاکستان، جنوبی پنجاب اور صوبوں کے اس معاملے پر مخلص ہے تو پھر اسمبلی میں بحث ہو تمام جماعتیں مل کر ایک مستقل حل تیار کریں، پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف شامل ہی نہیں بلکہ سب سے آگے ہوگی.

Tags: multan news
Previous Post

لیہ۔میرشکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف ڈسٹرکٹ پریس کلب وضلعی انجمن صحافیان کی احتجاجی مظاہرہ و ریلی

Next Post

رحیم یار خان ۔ ڈپٹی کمشنر اور ان کے مہمانوں نے چولستان میں 14 ہرن غیر قانونی شکار کئے ۔ محکمہ جنگلی حیات کا الزام

Next Post
رحیم یار خان ۔  ڈپٹی کمشنر اور ان کے مہمانوں نے چولستان میں 14 ہرن غیر قانونی شکار کئے  ۔  محکمہ جنگلی حیات کا الزام

رحیم یار خان ۔ ڈپٹی کمشنر اور ان کے مہمانوں نے چولستان میں 14 ہرن غیر قانونی شکار کئے ۔ محکمہ جنگلی حیات کا الزام

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
ملتان ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کےسینئررہنمااورسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےملک میں مہنگائی کی سب سے بڑی وجہ حکومت کوقراردیتےہوئےکہاہے کہ یہ حکومت عوام کی نمائندہ نہیں،ہم اقتدار کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ جمہوریت اور آئین کی پاسداری کےلیےجدوجہدکررہےہیں, ملک میں اگر آج جمہوریت قائم ہےتواپوزیشن کی وجہ سےہے,حکومت نے آج تک ایسا کوئی کام نہیں کیاجس سے جمہوریت کو تقویت ملتی ہو ,مسلم لیگ(ن)جیلوں سےڈرنےوالی نہیں،ہم آزادی صحافت کےلیےپاکستان کےصحافیوں اور میڈیا گروپس کے ساتھ کھڑے ہیں اورجدوجہدمیں ان کےساتھ ہوںگے،کوئی ایک پارٹی صوبہ نہیں بناسکتی، تمام جماعتیں ملیں گی،صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں بحث ہوتی ہے اور اتفاق رائے سے یہ چیزیں بنتی ہیں۔ سینئر مسلم لیگی رہنما مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ‏ ہم نے ملک کے مسائل کو حل کیا، بجلی اور گیس کا بحران ختم کیا،سی پیک لائے،افراط زر کو کم کیا،ملک کو ترقی کے راستے پہ گامزن کیا، آج وہ تمام محنت ضائع ہوچکی ہے،‏وہ پاکستان جو دنیا کی پہلی 5ابھرتی ہوئی معیشتوں میں تھا ،آج جنوبی ایشیا میں بھی آخری معیشت بن گیا ہے،ہم سب کو ملکر اس حکومت سے نجات حاصل کرنی ہے تاکہ پاکستان کو بچا سکیں اور ترقی کے راستے گامزن کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حکومت گری ہوئی ہے، اس کو گرانے کی ضرورت نہیں،ہم چاہتے ہیں کہ تبدیلی ایسی ہوکہ ملک میں جمہوریت بھی قائم رہے اور ملک میں حکومت بھی آئین کے مطابق چل سکے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان کی ترقی میں جو رکاوٹیں ہیں اس کو سارا پاکستان جانتا ہے، یہ حکومت متنازع الیکشن کے نتیجے میں آئی، اس کی ناکامی بھی سارا پاکستان محسوس کررہا ہے، ملک میں مہنگائی کا جو سیلاب ہے اور بے روزگاری ہر گھر میں ہے، اس کی صرف ایک وجہ حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں،ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے منتخب نمائندے مسائل حل کریں تاہم اپوزیشن کے خلاف جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں، ڈیڑھ سال ہوگیا اب تک ایک الزام بھی ثابت نہیں کرسکے، ہم اقتدار کی جنگ نہیں لڑ رہے بلکہ جمہوریت اور آئین کی پاسداری کے لیے جدوجہدکر رہے ہیں،ملک میں آٹا چینی کا بحران ہے اور ہر کوئی پریشان ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ صحافت کا بنیادی اصول ہوتا ہے کہ سچ عوام تک پہنچایا جائے، اور انہوں نے سچ لکھا تو دباؤ آیا جب دباؤ کامیاب نہ ہواتو حکومت کا آخری ہتھکنڈہ یہی ہے کہ جعلی مقدمہ بنا کر پابند سلاسل کردیا، اس بھونڈے طریقے سے مقدمہ بنایا گیا جس کی مثال پاکستان میں نہیں ملتی، ایک شکایت آتی ہے جس کو دیکھا جائے کہ یہ حقیقت ہے یا نہیں لیکن آپ نے شکیل الرحمن کو بلایا اور پابند سلاسل کردیا۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ حکومت اور عمران خان کا ملک میں صحافت کے لیے یہ پیغام ہے کہ سچ بولوگے تو جیل میں جاؤ گے، جس طرح ہمارے اوپر دباؤ تھا کہ بات کروگے تو جیل جاؤگے۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) جیلوں سے ڈرنے والی نہیں، اگر نواز شریف جیل جاسکتے ہیں، اس سے قبل جاوید ہاشمی جیل جاسکتے ہیں، مریم نواز، رانا ثنااللہ، حمزہ شہباز، سعد رفیق جیل جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ کے خلاف ہیروئین کا مقدمہ بنایا گیا کیا پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایسا مقدمہ بنا ہے تاہم یہ ہوا ہے، یہ ایک لمبی فہرست ہے اور مسلم لیگ (ن) کی جدوجہد تاریخ ہے، کسی پر کرپشن کا مقدمہ نہیں ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج حکومت نے صحافت پر وار کیا ہے، جو عوام تک حق اور سچ پہنچاتے ہیں اور یہ وار ابھی ختم نہیں ہوا تاہم دبانے سے سچ رک نہیں سکتا، کامیابی پاکستان کے عوام اور حق، سچ کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم صحافت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ہر ایک کو صحافت سے شکایت رہتی ہے اور تکلیف ہوتی ہے تاہم یہ عوام کا فیصلہ ہونا چاہیے، حق اور سچ عوام تک پہنچنا چاہیے، حقیقت کا فیصلہ عوام کرے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم آزادی صحافت کے لیے پاکستان کے صحافیوں اور میڈیا گروپس کے ساتھ کھڑے ہیں اور جدوجہد میں ان کے ساتھ ہوں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت اپوزیشن کی وجہ سے قائم ہے، حکومت نے کوئی ایسا کام آج تک نہیں کیا کہ جمہوریت کو تقویت مل سکے۔جنوبی پنجاب صوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کوئی ایک پارٹی صوبہ نہیں بناسکتی، تمام جماعتیں ملیں گی، صوبائی اور قومی اسمبلیوں میں بحث ہوتی ہے اور اتفاق رائے سے یہ چیزیں بنتی ہیں، بات یہاں تک محدود نہیں ہے بلکہ ہزارہ، پوٹھوہار، کوہاٹ بھی صوبہ چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر پی ٹی آئی پاکستان، جنوبی پنجاب اور صوبوں کے اس معاملے پر مخلص ہے تو پھر اسمبلی میں بحث ہو تمام جماعتیں مل کر ایک مستقل حل تیار کریں، پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف شامل ہی نہیں بلکہ سب سے آگے ہوگی.
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.