• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

رحیم یار خان ۔ ڈپٹی کمشنر اور ان کے مہمانوں نے چولستان میں 14 ہرن غیر قانونی شکار کئے ۔ محکمہ جنگلی حیات کا الزام

webmaster by webmaster
مارچ 16, 2020
in جنوبی پنجاب
0
رحیم یار خان ۔  ڈپٹی کمشنر اور ان کے مہمانوں نے چولستان میں 14 ہرن غیر قانونی شکار کئے  ۔  محکمہ جنگلی حیات کا الزام

رحیم یارخان ۔ رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بااثر کاروباری افراد اور 24 مہمانوں کے ساتھ مل کر چولستان میں شکار پر پابندی کی مبینہ خلاف ورزی سے تنازع کھڑا ہوگیا، محکمہ جنگلی حیات کے ضلعی افسر (ڈی ایل او) عاصم کامران نے کہا کہ مذکورہ ڈپٹی کمشنر اور ان کے مہمان اتوار کے روز چولستان میں 14 ہرن شکار کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق عاصم کامران نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہفتے کی رات اپنے مہمانوں کے ساتھ ڈیزرٹ سفاری کے بعد عشائیہ کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے شکار نہ کرنے کی شرط پر انہیں اجازت دے دی،ڈپٹی کمشنر نے صحرا میں عشائیے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور علی عثمان بخاری سے بھی رابطہ کیا تھا۔

محکمہ جنگلی حیات کے ضلعی افسر کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات ابتدا میں بااثر کاروباری شخص احمد شاہ ہمدانی سرکاری گاڑیوں میں کچھ مہمانوں کے ہمراہ شوریاں کے نزدیک وائلڈ لائف چیک پوسٹ پر پہنچے اس کے کچھ دیر بعد ڈپٹی کمشنر کچھ مہمانوں کے ہمراہ پہنچے۔عاصم کامران کا کہنا تھا کہ کچھ گھنٹوں بعد ان کے ماتحت افراد نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اور احمد شاہ ہمدانی کی تمام گاڑیاں اپنا راستہ تبدیل کرکے ٹوکن والا وائلڈ لائف چیک پوسٹ کے نزدیک خربارہ کے علاقے کی جانب جارہی ہیں جو چنکارہ ہرن کا علاقہ ہے جس کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے عملے نے ان کا پیچھا کیا اور 11 بج کر 35 منٹ پر انہیں جا لیا اس سے پہلے وہ 12 سے 14 ہرن کا شکار کرچکے تھے۔

عاصم کامران کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو کال کر کے حکام کو اس معاملے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ وہ غیر قانونی شکاریوں کے خلاف فرد جرم لگائیں گے۔

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کہا کہ وہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات یقینی بنانے کے لیے معمول کے دورے پر چولستان گئے تھے، انہوں نے اپنے دورے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو آگاہ کردیا تھا اور اپنے ساتھ افسران کے لیے رات کا کھانا لے کر گئے تھے۔انہوں نے چولستان میں غیر قانونی شکار کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ جب ایک گاڑی نے سنی پل پر ڈپٹی کمشنر اسکواڈ کی ایک گاڑی کو روکا تو ڈرائیور کو لگا کہ ڈاکوؤں کے گروہ نے انہیں روکا ہے۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: rahim yar khan news
Previous Post

ہم اقتدار کے لئے نہیں جمہوریت اور آئین کی پاسداری کےلیےجدوجہدکررہےہیں ۔شاہد خاقان عباسی

Next Post

کورونا وائرس؛ سندھ حکومت کی وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز

Next Post
کورونا وائرس؛ سندھ حکومت کی وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز

کورونا وائرس؛ سندھ حکومت کی وفاق کو بین الصوبائی بارڈرز بند کرنے کی تجویز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
رحیم یارخان ۔ رحیم یار خان کے ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بااثر کاروباری افراد اور 24 مہمانوں کے ساتھ مل کر چولستان میں شکار پر پابندی کی مبینہ خلاف ورزی سے تنازع کھڑا ہوگیا، محکمہ جنگلی حیات کے ضلعی افسر (ڈی ایل او) عاصم کامران نے کہا کہ مذکورہ ڈپٹی کمشنر اور ان کے مہمان اتوار کے روز چولستان میں 14 ہرن شکار کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ ڈان نیوز کے مطابق عاصم کامران نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ان سے درخواست کی کہ وہ ہفتے کی رات اپنے مہمانوں کے ساتھ ڈیزرٹ سفاری کے بعد عشائیہ کرنا چاہتے ہیں جس پر انہوں نے شکار نہ کرنے کی شرط پر انہیں اجازت دے دی،ڈپٹی کمشنر نے صحرا میں عشائیے کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور علی عثمان بخاری سے بھی رابطہ کیا تھا۔ محکمہ جنگلی حیات کے ضلعی افسر کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات ابتدا میں بااثر کاروباری شخص احمد شاہ ہمدانی سرکاری گاڑیوں میں کچھ مہمانوں کے ہمراہ شوریاں کے نزدیک وائلڈ لائف چیک پوسٹ پر پہنچے اس کے کچھ دیر بعد ڈپٹی کمشنر کچھ مہمانوں کے ہمراہ پہنچے۔عاصم کامران کا کہنا تھا کہ کچھ گھنٹوں بعد ان کے ماتحت افراد نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر اور احمد شاہ ہمدانی کی تمام گاڑیاں اپنا راستہ تبدیل کرکے ٹوکن والا وائلڈ لائف چیک پوسٹ کے نزدیک خربارہ کے علاقے کی جانب جارہی ہیں جو چنکارہ ہرن کا علاقہ ہے جس کے بعد محکمہ جنگلی حیات کے عملے نے ان کا پیچھا کیا اور 11 بج کر 35 منٹ پر انہیں جا لیا اس سے پہلے وہ 12 سے 14 ہرن کا شکار کرچکے تھے۔ عاصم کامران کا کہنا تھا کہ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو کال کر کے حکام کو اس معاملے سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ وہ غیر قانونی شکاریوں کے خلاف فرد جرم لگائیں گے۔ دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے ایک پریس ریلیز کے ذریعے کہا کہ وہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات یقینی بنانے کے لیے معمول کے دورے پر چولستان گئے تھے، انہوں نے اپنے دورے کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو آگاہ کردیا تھا اور اپنے ساتھ افسران کے لیے رات کا کھانا لے کر گئے تھے۔انہوں نے چولستان میں غیر قانونی شکار کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ جب ایک گاڑی نے سنی پل پر ڈپٹی کمشنر اسکواڈ کی ایک گاڑی کو روکا تو ڈرائیور کو لگا کہ ڈاکوؤں کے گروہ نے انہیں روکا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.