لیہ(صبح پا کستان)پیپلز پارٹی ڈی جی خان کے ڈویژنل صدر ملک رمضان بھلر کی لیہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ءے کہا ہے کہ عمران خان کے دورہ لیہ پر شدید تنقید. دورہ کو ناکام قرار دے دیتے ہوئے ممبران اسمبلی کے اہلیت پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے.
پاکستان پیپلز پارٹی ڈی جی خان ڈویژن کے صدر ملک رمضان بھلر. ضلعی صدر لیہ قاضی احسان اللہ نے لیہ سیکرٹریٹ میں پر ہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا وزیر اعظم لیہ آیا مگر عوام حاکم وقت کا منہ تکتے رہے لیکن کسی میگا پروجیکٹ کا اعلان نہ کیا… انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیر اعظم کو کبھی بھی عوام کا خیال نہیں ہوسکتا.پیپلز پارٹی کی سکیموں کے نام بدل بدل کرے اپنے نام کے ساتھ جوڑنے کی حکمرانوں کی کوشش ناکام ہوگی.ملک رمضان بھلر کا کہنا تھا کہ لیہ کی عوام کو تحریک انصاف کی حکومت کی اصلیت سمجھ آچکی ہے. سلیکٹڈ وزیر اعظم کو اب عوام سے معافی مانگ کر استعفی دے دینا چاہیے.
ضلعی صدر پیپلز پارٹی لیہ قاضی احسان اللہ کا کہنا تھا کہ پسماندہ ضلع کی عوام توقع کررہے تھے کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلی دورہ کے دوران کسی بڑے پیکج کا اعلان کریں گے مگر نہ تو چوک اعظم کو تحصیل بنانے کا اعلان کیا گیا.نہ لیہ ڈویژن اور نہ ہی یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کا حس سے لیہ کی عوام میں احساس محرومیاں بڑھی ہیں.پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ لیہ سے پسماندہ ضلع کی عوام کی احساس محرومیوں میں اضافہ ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہی پسماندہ ضلع کی محرومیوں کو ختم کریں گے. اس موقع پر پیپلز پارٹی کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی