• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ ۔ مہنگائی کے خلاف جمعت اسلامی کی احتجاجی ریلی ، جزل سیکرٹری امیرلعظیم نے قیادت کی

webmaster by webmaster
فروری 23, 2020
in لیہ نیوز
0
لیہ ۔ مہنگائی کے خلاف جمعت اسلامی کی احتجاجی   ریلی ، جزل سیکرٹری امیرلعظیم نے قیادت کی

لیہ(صبح پا کستان)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نےمہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی ضلع کیطرف سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت اور اسٹیٹس کو ملک و ملت کے لیے وبال جان بن گیاہے ۔ کرپشن ، لوٹ کھسوٹ ، بد عہدی اور جہالت و غربت کے اندھیرے دور نہیں ہوں گے جماعت اسلامی نے ملک گیر اور ہمہ گیر رابطہ عوام کا آغاز کر دیا ہے ،

جماعت اسلامی پاکستان ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے دور کرنے والا وہ حکمرا ن طبقہ ہے جو مغرب اور یورپ کو اپنا قبلہ قرار دیتاہے ۔ ملک کوآئی ایم ایف کے سپرد کردیاگیا،معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف بنا رہی ہے آئی ایم ایف کے نمائندے اب پاکستان سے نہیں بلکہ ملک پر مسلط کردہ اپنے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہیں ،ریلی سے صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ملکی سیاست ناکامیوں سے دوچار ہے ۔ جمہوریت اور سیاست کو اقتدار کی ہوس رکھنے والے گروہ نے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیاہے ۔ جمہوری استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی گروہ ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ تبدیلی ووٹ اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے آئے ۔ جمہوری قیادتوں نے پورے نظام کو عالمی استعمار کے سامنے ڈھیر کردیاہے ۔ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات نہ ملی تو حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے عفریت پر قابو پانے میں ناکام اور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ۔ حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو غربت کے مارے عوام اقتدار کے ایوانوں اور حکمرانوں کے عالی شان بنگلوں کا گھیراءو کرنے سے دریغ نہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اہل اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے،اس موقع پر صوبائی امیر جنوبی پنجاب راءو ظفر اقبال ،عبدالمقیت ودیگر نے بھی خطاب کیا ،مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی مرکزی دفتر جماعت سے چلتے ہوئے فوراہ چوک،ختم نبوۃ چوک ،چوبارہ روڈ سے ہوتی ہوئی صدر بازار شمالی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے ریلی میں شریک شرکاء سے خطاب بھی کیا ریلی میں کثیر تعدار لوگوں نے شرکت کی ،ریلی کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم ،صوبائی صدر جنوبی پنجاب راءو ظفر اقبال،صوبائی نائب صدر چوہدری اصغر علی گجر ومقامی قیادت نے کی ۔

Tags: layyah news
Previous Post

اگر ابھی الیکشن ہوں تو کون سی جماعت جیتے گی؟عوام نے فیصلہ سنادیا

Next Post

لیہ ۔وزیر اعظم کا ناکام دورہ ممبران اسمبلی کے اہلیت پر سوالیہ نشان ہے ۔ملک رمضان بھلر

Next Post
لیہ ۔وزیر اعظم کا  ناکام دورہ ممبران اسمبلی کے اہلیت پر سوالیہ نشان ہے ۔ملک رمضان بھلر

لیہ ۔وزیر اعظم کا ناکام دورہ ممبران اسمبلی کے اہلیت پر سوالیہ نشان ہے ۔ملک رمضان بھلر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لیہ(صبح پا کستان)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم نےمہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی ضلع کیطرف سے نکالی جانے والی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ، بے روزگاری ، لاقانونیت اور اسٹیٹس کو ملک و ملت کے لیے وبال جان بن گیاہے ۔ کرپشن ، لوٹ کھسوٹ ، بد عہدی اور جہالت و غربت کے اندھیرے دور نہیں ہوں گے جماعت اسلامی نے ملک گیر اور ہمہ گیر رابطہ عوام کا آغاز کر دیا ہے ، جماعت اسلامی پاکستان ملک کو بحرانوں سے نجات دلائے گی پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی منزل سے دور کرنے والا وہ حکمرا ن طبقہ ہے جو مغرب اور یورپ کو اپنا قبلہ قرار دیتاہے ۔ ملک کوآئی ایم ایف کے سپرد کردیاگیا،معاشی پالیسیاں آئی ایم ایف بنا رہی ہے آئی ایم ایف کے نمائندے اب پاکستان سے نہیں بلکہ ملک پر مسلط کردہ اپنے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہیں ،ریلی سے صوبائی نائب امیر جماعت اسلامی چوہدری اصغر علی گجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور ملکی سیاست ناکامیوں سے دوچار ہے ۔ جمہوریت اور سیاست کو اقتدار کی ہوس رکھنے والے گروہ نے ذاتی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیاہے ۔ جمہوری استحکام کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ یہی گروہ ہے ۔ ہم چاہتے ہیں کہ تبدیلی ووٹ اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے آئے ۔ جمہوری قیادتوں نے پورے نظام کو عالمی استعمار کے سامنے ڈھیر کردیاہے ۔ عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات نہ ملی تو حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنا پڑے گا حکومت مہنگائی اور بے روزگاری کے عفریت پر قابو پانے میں ناکام اور عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکاہے ۔ حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو غربت کے مارے عوام اقتدار کے ایوانوں اور حکمرانوں کے عالی شان بنگلوں کا گھیراءو کرنے سے دریغ نہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ اہل اور دیانتدار قیادت ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتی ہے،اس موقع پر صوبائی امیر جنوبی پنجاب راءو ظفر اقبال ،عبدالمقیت ودیگر نے بھی خطاب کیا ،مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی مرکزی دفتر جماعت سے چلتے ہوئے فوراہ چوک،ختم نبوۃ چوک ،چوبارہ روڈ سے ہوتی ہوئی صدر بازار شمالی گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی جہاں مقررین نے ریلی میں شریک شرکاء سے خطاب بھی کیا ریلی میں کثیر تعدار لوگوں نے شرکت کی ،ریلی کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی امیر العظیم ،صوبائی صدر جنوبی پنجاب راءو ظفر اقبال،صوبائی نائب صدر چوہدری اصغر علی گجر ومقامی قیادت نے کی ۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.