لیہ(صبح پا کستان)صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب مولانہ صفی اللہ نے لیہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مسلط کردہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے انڈیا آزاد کمشیر،گلگت بلتستان،بلوچستان پر حملے اور قبضہ کی بات کررہا ہے حکومت پاکستان کے اسلامی تشخص کو برباد کرنے اور عوام کو بھوک اور مہنگائی کی چکی میں پسنے میں مصروف ہے ان مایوس کن حالات میں قبر کا راستہ دکھایا جا رہا ہے مگر جمعیت علماء اسلام تحفظ ختم نبوت ﷺاور آئین پاکستان کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی آئی ایم ایف کے ہاتھوں ملک کو گروی رکھ کر ملک محفوظ ہونے کا راگ الاپا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے بچا نے کیلئے جمعیت علماء اسلام 6مارچ اور 19مارچ کو خصوصی مارچ کرے گی انہوں نے کہا کہ نصاب تعلیم میں تبدیلیوں کے ذریعہ سے نسل نو کو جس راستہ پر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے اس کا انجام سب کے سامنے ہے،امریکہ طاقت کے بل بوتے پر افغانستان کو بلڈوز کرنا چاہتا تھا مگر نہتے افغانیوں کی قربانیوں کے سبب گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا ہے اور اب مذاکرات کررہے ہے مزید کہا کہ غیر آئینی مسلط حکومت کے خاتمہ تک جدوجہد جاری رہے گی،اس موقع پر ضلعی امیر قاری محمد رمضان رحیمی،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا حسین احمد مدنی،قاری اللہ نواز و دیگر موجود تھے