لیہ(صبح پا کستان)چیئرمین العباس بھٹی ٹرسٹ غلام عباس بھٹی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیہ کی پسماندگی ختم کرنے کے لئے شہر کو ایجوکیشنل سٹی بنایا جائے گااور سکول کالج اور یونیورسٹی کے بعد آئندہ سال سے میڈیکل کالج میں کلاسز کا اجرا کردیا جائے گا جس کے لئے بلڈنگ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیہ کے غریب ناداراور مفلس افراد کی خدمت کے لئے میرے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ لیہ میں صاف پانی کی فراہمی کے لئے متعدد واٹر فلٹریشن پلانٹ کثیر لاگت سے لگائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو پینے کا صاف پانی میسر انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نماندوں کی ضلع کی تعمیر وترقی مسائل کو اجاگر کرنے فروغ علم آدب اور سماجی سہولیات کی فراہمی کے لئے مثبت اور تعمیری رپورٹنگ کرنے پر ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا اور کتاب میلہ کو علمی آبیاری کے لیے نوجوان نسل کو پلیٹ فارم مہیا کرنے پر اسے ایک مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے ایسے فلاحی پروگرام جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جرید علوم سے بہرامند ہونے کے لیے کم آمدنی والے افراد کے بچوں کو بھی مواقع میسر آسکیں انہوں نے کہا کہ میں آج آپ کے سامنے جس حیثیت سے موجود ہوں وہ محنت میں عظمت کو گردانتے ہوئے سخت محنت کے بعد حاصل کیے ہوئے مقام کا عملی نمونہ ہوں انہوں نے آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل دوستوں کے مشورے کے بعد حلقے میں ضرور الیکشن لڑنے کا اعلان کیااسی طرح انہوں نے ملک کو درپیش معاشی مسائل کی بڑی وجہ کرپشن اور بدعنوانی کرار دیا اور کہا کہ تعلیمی ترقی کڑے احتساب اور شفاف قیادت آنے پر ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا
اس موقع پر صحافیوں عبدالحکیم شوق،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی،صدر انجمن صحافیان رانا خالد محمود شوق،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب یامین مغل،طارق پہاڑ،ریاض احمد جکھڑ،مقبول الہٰی،زاہد سرفراز واندر،سیداظہر حسین زیدی،غلام جیلانی،نیاز احمد جکھڑ،زین علی کھوکھر،صابر عطاودیگر نے مختلف سوالات کیے اور ان کی خدمات کو سراہا۔بعدازاں انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کی زیر تعمیر بلڈنگ کے لئے 1 لاکھ روپے کا چیک دیا