• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بھارت سے بے دخل کشمیریوں کی حامی برطانوی رکن پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئیں

webmaster by webmaster
فروری 19, 2020
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
بھارت سے بے دخل کشمیریوں کی حامی برطانوی رکن پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد: کشمیریوں کی حمایت پر بھارت سے بے دخل کی گئی خاتون برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہیم پاکستان پہنچ گئیں۔

بھارت نے 17 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہیم کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

ڈیبی ابراہیم آزاد کشمیر کے دورے کے لیے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں جہاں ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔
اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیبی ابراہیم نے کہا کہ ہم پاکستان کے حامی یا بھارت مخالف نہیں بلکہ انسانی حقوق کا حامی غیر جانبدار اور آزاد گروپ ہیں، ہم بھارت سے کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے ہاں آنے کی اجازت دے کر صورتحال کا جائزہ لینے دے۔

ڈیبی ابراہیم کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے کشمیر میں لاک ڈاؤن اور متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے پر 30 ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے، انسانی حقوق تمام افراد اور قوموں کا حق ہے جس کا احترام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام حکومتوں پر لازم ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیبی ابراہیم کی خواہش تھی کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اپنی آنکھوں سے دیکھیں لیکن بھارت نے انہیں اجازت نہیں دی، پاکستان نے انہیں خوش آمدید کہا، وہ آزاد کشمیر سمیت جہاں مرضی جانا چاہیں جا سکتی ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ڈیبی ابراہیم کے برطانوی پارلیمانی گروپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ جاری کی تھی، 5 اگست کی صورت حال کے بعد کشمیر پر ایک اور رپورٹ آنی چاہیے کیونکہ صورت حال مزید خراب ہو چکی ہے، 200 روز سے زائد گزرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈیبی ابراہیم کے ہمراہ دورے پر موجود کشمیر گروپ کے رکن عمران حسین نے کہا کہ بھارتی پبلک سیفٹی ایکٹ غیر قانونی اور کالا قانون ہے، حکومت پاکستان اور بھارت سے کشمیر کا دورہ کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم بھارتی حکومت نے درخواست مسترد کردی جبکہ پاکستان نے ہمیں دورے کی اجازت دی۔

عمران حسین نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جانے اور صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔

Post Views: 28
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: inter national news
Previous Post

لیہ۔ انجمن تاجران، سپریم کونسل اور مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری

Next Post

لیہ۔ نا کام حکومت کے خلاف 6 مارچ سے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔مولانہ صفی اللہ صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب

Next Post
لیہ۔ نا کام حکومت کے خلاف  6  مارچ سے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔مولانہ صفی اللہ صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب

لیہ۔ نا کام حکومت کے خلاف 6 مارچ سے احتجاجی تحریک چلائیں گے۔مولانہ صفی اللہ صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
اسلام آباد: کشمیریوں کی حمایت پر بھارت سے بے دخل کی گئی خاتون برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہیم پاکستان پہنچ گئیں۔ بھارت نے 17 فروری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے حق میں آواز اٹھانے والی برطانوی رکن پارلیمنٹ ڈیبی ابراہیم کو ملک میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔ ڈیبی ابراہیم آزاد کشمیر کے دورے کے لیے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں جہاں ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا گیا۔ اسلام آباد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈیبی ابراہیم نے کہا کہ ہم پاکستان کے حامی یا بھارت مخالف نہیں بلکہ انسانی حقوق کا حامی غیر جانبدار اور آزاد گروپ ہیں، ہم بھارت سے کہتے ہیں کہ ہمیں اپنے ہاں آنے کی اجازت دے کر صورتحال کا جائزہ لینے دے۔ ڈیبی ابراہیم کا کہنا تھا کہ بھارتی افواج نے کشمیر میں لاک ڈاؤن اور متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج کرنے پر 30 ہزار سے زائد نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے، انسانی حقوق تمام افراد اور قوموں کا حق ہے جس کا احترام اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تمام حکومتوں پر لازم ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈیبی ابراہیم کی خواہش تھی کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اپنی آنکھوں سے دیکھیں لیکن بھارت نے انہیں اجازت نہیں دی، پاکستان نے انہیں خوش آمدید کہا، وہ آزاد کشمیر سمیت جہاں مرضی جانا چاہیں جا سکتی ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ڈیبی ابراہیم کے برطانوی پارلیمانی گروپ نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر رپورٹ جاری کی تھی، 5 اگست کی صورت حال کے بعد کشمیر پر ایک اور رپورٹ آنی چاہیے کیونکہ صورت حال مزید خراب ہو چکی ہے، 200 روز سے زائد گزرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ ڈیبی ابراہیم کے ہمراہ دورے پر موجود کشمیر گروپ کے رکن عمران حسین نے کہا کہ بھارتی پبلک سیفٹی ایکٹ غیر قانونی اور کالا قانون ہے، حکومت پاکستان اور بھارت سے کشمیر کا دورہ کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم بھارتی حکومت نے درخواست مسترد کردی جبکہ پاکستان نے ہمیں دورے کی اجازت دی۔ عمران حسین نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جانے اور صورتحال کا جائزہ لینے کی اجازت دی جائے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.