• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

لیہ۔ انجمن تاجران، سپریم کونسل اور مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری

webmaster by webmaster
فروری 19, 2020
in Local News
0

لیہ(صبح پا کستان)تاجر تنظیمیں اور انتظامی افسران باہمی طور پر شہریوں کو معیاری اشیاء خورد نوش کی فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہی نہیں رہتے بلکہ رابطے کے ذریعے مسائل و مشکلات کو حل کرنے اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے تمام تر توانائیاں صرف کررہے ہیں جو باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔یہ بات انجمن تاجران کی سپریم کونسل اور مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے مقررین نے کہی۔مقررین میں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا،صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ،جنرل سیکرٹری نعیم میرودیگرشامل تھے۔

تقریب میں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لیہ شیخ کمال الدین نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ سپریم کونسل کے اراکین سے اجمل بلوچ نے اور مجلس عاملہ کے ممبران سے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے حلف لیا۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں باہمی رابطے و تعاون کی بدولت نرخوں میں استحکام لایاجارہا ہے جس کے لئے تاجرتنظیمیں خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کلین گرین مہم کی کامیابی کے لئے تاجروں کو اپنے اپنے طور پر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے سپاس نامہ میں اُٹھائے مطالبات کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ایم این اے ملک نیا ز احمدجکھڑ نے خطاب کرتے ہوئے تاجروں کی جمہوری عمل کے ذریعے تنظیموں کے قیام اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اُٹھانے پر ان کی خدمات کو سراہا۔محمدطاہر رندھاوا نے تاجر تنظیموں کی سرپرستی،انہیں مراعات دینے،موثر سیکورٹی اور پرامن و پرسکون ماحول میں کاروبار کرنے کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت کے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بہت جلد ضلع کو ڈویژن کا درجہ دلانے کے لئے پارلیمان کے ممبران کوششیں کررہے ہیں جس سے تاجروں کے کاروبار میں وسعت کی نئی راہیں کھلیں گی۔تاجرنمائندوں اجمل بلوچ،نعیم میر،صدر انجمن تاجران لیہ ملک مظفر اقبال دھول نے تاجروں کو درپیش مختلف مسائل اور سیکورٹی امور کے بارے میں آگہی دی اور ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کو جلد سے جلد بنا کر بے روزگاری کے خاتمے اور تاجروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کی تجاویز دیں۔تقریب میں تاجرنمائندوں شاہد غفور پراچہ،عبدالروف مغل،صدر پی ٹی آئی ضلع لیہ افتخار علی خان بابر کھتران،سرکاری افسران،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Tags: layyah news
Previous Post

کشمیر میں بھارتی جارحیت کا جواب کیسے ؟ ۔۔ انجم صحرائی

Next Post

بھارت سے بے دخل کشمیریوں کی حامی برطانوی رکن پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئیں

Next Post
بھارت سے بے دخل کشمیریوں کی حامی برطانوی رکن پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئیں

بھارت سے بے دخل کشمیریوں کی حامی برطانوی رکن پارلیمنٹ پاکستان پہنچ گئیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لیہ(صبح پا کستان)تاجر تنظیمیں اور انتظامی افسران باہمی طور پر شہریوں کو معیاری اشیاء خورد نوش کی فراہمی کے لئے سرگرم عمل ہی نہیں رہتے بلکہ رابطے کے ذریعے مسائل و مشکلات کو حل کرنے اور تاجروں کی فلاح و بہبود کے لئے اپنے تمام تر توانائیاں صرف کررہے ہیں جو باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔یہ بات انجمن تاجران کی سپریم کونسل اور مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے مقررین نے کہی۔مقررین میں ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء،ایم این اے ملک نیاز احمدجکھڑ،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا،صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ،جنرل سیکرٹری نعیم میرودیگرشامل تھے۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری انجمن تاجران لیہ شیخ کمال الدین نے سپاس نامہ پیش کیا جبکہ سپریم کونسل کے اراکین سے اجمل بلوچ نے اور مجلس عاملہ کے ممبران سے ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے حلف لیا۔ڈپٹی کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں باہمی رابطے و تعاون کی بدولت نرخوں میں استحکام لایاجارہا ہے جس کے لئے تاجرتنظیمیں خراج تحسین کے مستحق ہیں۔انہوں نے کلین گرین مہم کی کامیابی کے لئے تاجروں کو اپنے اپنے طور پر حصہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈپٹی کمشنر نے سپاس نامہ میں اُٹھائے مطالبات کے جلد حل کی یقین دہانی کرائی۔ایم این اے ملک نیا ز احمدجکھڑ نے خطاب کرتے ہوئے تاجروں کی جمہوری عمل کے ذریعے تنظیموں کے قیام اور فلاح و بہبود کے لئے اقدامات اُٹھانے پر ان کی خدمات کو سراہا۔محمدطاہر رندھاوا نے تاجر تنظیموں کی سرپرستی،انہیں مراعات دینے،موثر سیکورٹی اور پرامن و پرسکون ماحول میں کاروبار کرنے کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت کے اُٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ بہت جلد ضلع کو ڈویژن کا درجہ دلانے کے لئے پارلیمان کے ممبران کوششیں کررہے ہیں جس سے تاجروں کے کاروبار میں وسعت کی نئی راہیں کھلیں گی۔تاجرنمائندوں اجمل بلوچ،نعیم میر،صدر انجمن تاجران لیہ ملک مظفر اقبال دھول نے تاجروں کو درپیش مختلف مسائل اور سیکورٹی امور کے بارے میں آگہی دی اور ضلع میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کو جلد سے جلد بنا کر بے روزگاری کے خاتمے اور تاجروں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کی تجاویز دیں۔تقریب میں تاجرنمائندوں شاہد غفور پراچہ،عبدالروف مغل،صدر پی ٹی آئی ضلع لیہ افتخار علی خان بابر کھتران،سرکاری افسران،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.