لیہ (صبح پا کستان) یکجہتی کشمیر سپورٹس گالاکے سلسلہ میں محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر گرلز والی بال میچ کا انعقاد کیاگیا۔میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء تھے۔اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمدمغل اورڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امتیاز احمدبھٹی نے یکجہتی کشمیر سپورٹس گالاکا افتتاح کیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے ڈپٹی کمشنر اظفرضیاء نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیراور پاکستان کا رشتہ لازوال ہے۔پاکستانیوں کے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ان کی آزادی کے لئے ہرممکن قانونی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اجاگرکرنے کے لئے سپورٹس مقابلوں کو کشمیر کے نام کیاجارہا ہے تاکہ اقوام عالم کو کشمیری عوام پر ہونے والے ظلم و ستم بارے آگہی دی جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور حکومت پنجاب کشمیر کاز کے لئے ہرفورم پر اپنی سفارتی اور اخلاقی ذمہ داری اداکررہی ہے۔ یکجہتی کشمیر والی بال میں آج کے میچ میں چوک اعظم ڈگری کالج ونر اور جمنیزیم ٹیم رنر اپ رہی۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










