لاہور۔ گھر بیٹھے آٹا منگوائیں۔ پنجاب حکومت نے اشیاء ضروریہ کے لیے ہوم سروس متعارف کروادی۔ حکومت پنجاب نے تین ماہ پہلے ہوم سروس متعارف کروانے کا پروگرام بنایا تھا۔ ضلعی انتظامیہ لاہور کل سے شہر میں اشیا ضروریہ کی ڈلیوری کا آغاز کرے گی۔ اس میں پھل سبزیاں اور دالوں سمیت دیگر اشیا ضرویہ شامل ہیں۔ آرڈر کی کم از کم بکنگ 500 روپے رکھی گئی ہے اور ڈلیوری 24 گھنٹے کے دوران ہو گی۔
ڈی سی لاہور دانش افضال کا کہنا تھا کہ 2 کمپنیاں اشیا ضروریہ کی ڈی سی ریٹس پر ڈلیوری کریں گی۔ ایچ ایس ایم فیروز پور روڈ سے شہر کے دیگر ایریا کو کور کرے گی۔ عوام الناس قیمت ایپ پر اپنا آرڈر بک کروا سکیں گے۔ ڈلیوری کے کوئی چارجز نہیں ہیں مفت ڈلیوری ہو گی۔
Source:
لا ہور نیوز