لیہ(صبح پا کستان)کتاب میلہ کی وجہ سے لیہ کے چھوٹے بڑے شہری طلبا ء و طالبات کو اپنے علم کی پیاس بجھانے کیلئے بہترین کتب ارزاں نرخوں پر دستیابی کیلئے ڈسٹرکٹ پریس کلب اور اسکے ممبران لائق تحسین ہیں
یہ بات مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت گیلانی نے کتاب میلہ کے وزٹ کے موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کی انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لیہ کا لٹریسی ریٹ پنجاب بھر میں نمایاں پوزیشن پر ہے اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ یہاں کی شہری طلباء طالبات،اساتذہ کتاب دوست ہیں طالبعلم ہم نصابی کتب کے علاوہ اپنی معلومات میں بہترین اضافہ کیلئے دیگر کتب سے بھی استفادہ کرتے ہیں جس کی دلیل ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ کے زیرہ اہتمام سجایا جانے والا کتاب میلہ ہے یہ صرف کتاب دوستی کی مثال ہے انہوں نے مزید کہا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں جس کیلئے لیہ میں ترقیاتی سکیموں کا آغاز ہوچکا ہے،عوام کی مہنگائی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے جس کے تدارک کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلیٰ پنجاب مضبوط لائحہ عمل ترتیب دے چکے ہیں جس سے خود ساختہ مہنگائی کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے اور عوام کے سستے اشیائے ضروریہ مہیا ہونگے،اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب عبدالرحمن فریدی،جنرل سیکرٹری محمد یامین مغل نے کتاب میلہ بارے بتایا کہ یہ کتاب میلہ 30روز کیلئے سجایا گیا ہے اس ایک ماہ کے دوران کتاب بینی کی افادیت بارے سیمینار،محفل مشاعرہ،محفل موسیقی و دیگر پرگرامز ترتیب دیئے گئے ہیں