لیہ(صبح پا کستان )خصوصی افراد کی بحالی،ملازمتوں کی فراہمی،معاشرے میں بہتر مقام دلانے،تعلیمی سہولیات فراہم کرنے اور براہ راست مالی امداد کے لیے حکومت پنجاب مختلف پیکجز کے ذریعے اقدامات اٹھا رہی ہے جس کے تحت ضلع لیہ کے خصوصی افراد مالی امداد کے لیے 5جنوری 2020 ء تک درخواستیں جمع کروائیں تاکہ انہیں مالی امداد فراہم کی جا سکے۔یہ بات ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر ملک مشتاق حسین نے چوبارہ میں خصوصی افراد کو سرٹیفیکیٹ دینے کے موقع پر کہی۔ملک مشتاق حسین نے کہا کہ مالی امداد کے لیے ضلعی تشخیصی بورڈ کا معذوری سرٹیفیکیٹ اور نادرا سے جاری کردہ قومی شناختی کارڈ برائے خصوصی افراد کے حامل ایسے فرد جو کام کرنے کے قابل نہیں ہیں مالی امداد کے لیے سوشل ویلفئر دفاتر اور میڈیکل سوشل ویلفئر آفیسرز لیہ اور کروڑ کے دفاتر سے درخواست فارم حاصل کر کے 5جنوری 2020 ء تک ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئر آفس میں جمع کرائیں تاکہ انہیں مالی امداد فراہم کی جا سکے۔اس موقع پر انہوں نے این جی اوز کے نمائندوں کو معاونت کر نے کی ضرورت پر زور دیا۔