لاہور ۔ اینٹی کرپشن لاہور ریجن(اے) کی کرپٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔جعلی ڈیلی ویجز ملازمین ظاہر کر کے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے والے محکمہ صحت کے افسران کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔
تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن لاہور ریجن کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ محکمہ صحت کے افسران نے سال 18-2017ء کے دوران ڈینگی پروگرام میں جعلی بھرتیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ہےجس پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن محمد گوہر نفیس نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن احمد افنان کو فورا تحقیقات کا حکم دیا۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن(اے) نے تحقیقات کے بعد الزام ثابت ہونے پرہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور کینٹ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ سعید احمد، اور انسپکٹروسیم ایاز وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ محکمہ صحت کے افسران کے خلاف مقدمہ نمبر25/2019 تھانہ اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور ریجن(اے)میں درج کیا گیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے سال 18- 2017 میں جعلی ڈینگی ملازمین کو ڈیلی ویجیز پر ظاہر کر کے دو کروڑ روپے سے زائد کی کرپشن کی اور ان پر مزید پٹرول، ڈیزل، سرکاری گاڑی کے ناجائز استعمال کے ناجائز استعمال کے الزامات بھی ثابت ہوئے۔ڈائریکٹر لاہور ریجن احمد افنان نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کرپشن فری پنجاب کے لیے کرپٹ ملازمین کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔