ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر بہتر منصوبہ بندی اور ڈیزائن کرکے آباد کیا گیا تاہم افسوس سے کہنا پڑرہا ہے کہ 32 سال قبل دیکھے گئے شہر میں بہتری کے بجائے بگاڑ پیدا ہوا۔شہر کے مسائل چھوٹے ہیں۔عوام اور تاجر برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے سے قلیل وقت میں مسائل کم ہونا شروع ہو جائیں گے انہوں نے یہ بات اپنے آفس میں تاجر برادری کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ سول سوسائٹی مسائل نشاندہی کے ساتھ ان کا حل بھی تجویز کرکے رہنمائی کریں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں روزانہ 200 ٹن کوڑا اکٹھا ہوتا ہے جس میں 100 ٹن گوبراور چارہ،100 ٹن عمارتی ملبہ شامل ہے۔لفافہ،شاپر اور پانی چالیس سال تک خشک نہیں ہوتا۔140 ٹن کوڑا روکنے کیلئے سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔ شہری ساتھ دیں تو یقین دلاتے ہیں کہ مسائل حل کرکے ان کے چہروں پر خوشی لائیں گے۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ شہریوں پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگارہے اور نہ ہی کسی کو بے روزگار کرنے کا ارادہ ہے۔شہری عوام کے مسائل حل کرنے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔کمشنر نسیم صادق نے کہا کہ فورٹ منرو کے سٹیل برجز اور کشادہ روڈ کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان کاروباری اور سیاحتی سرگرمیوں کا ہب بنے گا۔ تاجر برادری کے وفد نے کمشنر نسیم صادق کے اقدامات کو سراہتے ہوئے یقین دلایا کہ شہر کی خوبصورتی اور عوام کے مسائل حل کرنے میں ہرممکن تعاون کیا جائیگا۔