اہور ۔ حکومت کی غفلت سے بے سہاروں کیلئے بنائی گئیں 5 پناہ گاہیں لا وارث ہو گئیں، پناہ گاہیں محکمہ سوشل ویلفیئر کی عدم توجہی کا شکار۔ پناہ گاہوں میں مستقل سٹاف ہی تعینات نہ کیا جا سکا۔
دوسری طرف فنڈز کی کمی نے ملازمین کو بھی مشکل میں ڈال دیا ہے۔ صفائی اور سکیورٹی کا عملہ 4 ماہ کی تنخواہوں سے محروم، اس سلسلے میں ملازمین دہائیاں کر رہے ہیں ان کا کہنا ہے متعدد بار درخواستیں دے چکے کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
Source:
لاہور نیوز