• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

جگہ جگہ چھاپوں کے باوجود پنجاب پولیس حسان نیازی کو ڈھونڈنے میں ناکام

webmaster by webmaster
دسمبر 15, 2019
in First Page, لاہور
0
جگہ جگہ چھاپوں کے باوجود پنجاب پولیس حسان نیازی کو ڈھونڈنے میں ناکام

لاہور ۔ پولیس نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے میں ملوث وکلاء کے خلاف دوسری ایف آئی آر میں وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کو بھی نامزد کر دیا ہے۔

گزشتہ روز پولیس نے پی آئی سی حملے میں ملوث حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم گھر پر نا ہونے کے باعث وزیراعظم کے بھانجے کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔

آج بھی پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں تاہم اب تک پنجاب پولیس ملزم کو ڈھونڈنے میں ناکام ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حسان نیازی مسلم لیگ ن کے حمایتی حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے ہیں۔

گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس حوالے سے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے حسان نیازی کے خلاف کارروائی سے کسی کو نہیں روکا، انتظامیہ حسان نیازی کے خلاف جو قانونی کارروائی کرنا چاہتی ہے کرے۔

خیال رہے کہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلاء کے جتھے میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی شریک تھے اور ان کی مختلف کارروائیاں کرتے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

حسان نیازی حملہ آوروں کو اکساتے رہے، پتھر اور ڈنڈے مارنے والوں کا ساتھ دیتے رہے، جس پولیس موبائل کو وکیلوں نے شعلوں کی نذر کیا اور جلتی موبائل پر ڈانس کیا، اُس پولیس موبائل کا دروازہ حسان نیازی نے ہی اپنے ہاتھوں سے کھولا تھا۔

صوبائی حکومت اور پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھی چارج کیا تھا جب کہ وکلاء کو حراست میں لیا لیکن ویڈیو میں حسان نیازی کا چہرہ واضح نظر آنے کے باوجود پہلی ایف آئی آر میں ان کا نام شامل نہیں تھا اور نہ ہی انہیں حراست میں لیا گیا۔

اپوزیشن کی جانب سے بھی حسان نیازی کی گرفتاری پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

Post Views: 35
Source: اصل میڈیا
Tags: lahore news
Previous Post

کہاں گیا مرا شہر لاہور؟ .. خضرکلاسرا

Next Post

لیہ۔الیکشن انجمن تاجران،تاجر ویلفیئراتحاد گروپ نے میدان مار لیا

Next Post
لیہ۔الیکشن انجمن تاجران،تاجر ویلفیئراتحاد گروپ نے میدان مار لیا

لیہ۔الیکشن انجمن تاجران،تاجر ویلفیئراتحاد گروپ نے میدان مار لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف
قومی/ بین الاقوامی خبریں

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

by webmaster
جولائی 19, 2026
0

لاہور {صبح پا کستان }وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیلسن منڈیلا کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ...

Read moreDetails
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم

"شاباش ٹیم پنجاب”، "الحمدللہ امسال بھی محرم الحرام پرامن، باوقار اورمنظم رہا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

جون 27, 2026
لاہور ۔ پولیس نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) پر حملے میں ملوث وکلاء کے خلاف دوسری ایف آئی آر میں وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان خان نیازی کو بھی نامزد کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پولیس نے پی آئی سی حملے میں ملوث حسان خان نیازی کی گرفتاری کے لیے لاہور میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا تھا تاہم گھر پر نا ہونے کے باعث وزیراعظم کے بھانجے کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ آج بھی پولیس نے حسان نیازی کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے ہیں تاہم اب تک پنجاب پولیس ملزم کو ڈھونڈنے میں ناکام ہے۔ پنجاب پولیس کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ حسان نیازی مسلم لیگ ن کے حمایتی حفیظ اللہ نیازی کے بیٹے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھی اس حوالے سے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے حسان نیازی کے خلاف کارروائی سے کسی کو نہیں روکا، انتظامیہ حسان نیازی کے خلاف جو قانونی کارروائی کرنا چاہتی ہے کرے۔ خیال رہے کہ پی آئی سی پر حملہ کرنے والے وکلاء کے جتھے میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی بھی شریک تھے اور ان کی مختلف کارروائیاں کرتے ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ حسان نیازی حملہ آوروں کو اکساتے رہے، پتھر اور ڈنڈے مارنے والوں کا ساتھ دیتے رہے، جس پولیس موبائل کو وکیلوں نے شعلوں کی نذر کیا اور جلتی موبائل پر ڈانس کیا، اُس پولیس موبائل کا دروازہ حسان نیازی نے ہی اپنے ہاتھوں سے کھولا تھا۔ صوبائی حکومت اور پولیس نے ایکشن لیا اور لاٹھی چارج کیا تھا جب کہ وکلاء کو حراست میں لیا لیکن ویڈیو میں حسان نیازی کا چہرہ واضح نظر آنے کے باوجود پہلی ایف آئی آر میں ان کا نام شامل نہیں تھا اور نہ ہی انہیں حراست میں لیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے بھی حسان نیازی کی گرفتاری پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.