لیہ(صبح پا کستان) سلیبس کے مطا بق طا لبات کی تدریسی سر گر میو ں کے فروغ کے لئے عملی نمو نہ جا ت کے لئے ما ڈلز کی تیاری تعلیمی استدعا کا ر کے لئے اہم جزو کی حا مل ہیں جس کے لئے گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل ٹی ڈی اے کا لو نی کی سائنس و کمپیوٹر لیب سے طا لبا ت استفادہ حاصل کر رہی ہیں یہ با ت سینئر ہیڈ مسٹر یس شاہینہ فرید ملغا نی نے برٹش کو نسل کے زیر اہتمام مختلف سائنسی ما ڈلز کی نمائش کے موقع پر ڈی او تعلیم تو کل حسین کو بریفنگ کے مو قع پر کہی۔ اس مو قع پر ڈی او تعلیم اور سینئر ہیڈ ما سٹر خلیل خان بزدار نے طا لبا ت کے بنا ئے ہو ئے ما ڈلز جن میں وزیر اعظم غربت مکا ؤ پر وگرام، ہینڈی گرافٹس، مصوری گھریلو اشیا ء سے مختلف کا ر آمد چیزیں بنا نا، گھر یلو سجا وٹ کی اشیا ء کی تیا ری اور کمپیو ٹر ٹیکنیک کے ذریعے گر افکس شامل ہیں کے عملی نمونے دیکھے۔ تو کل حسین نے بر ٹش کو نسل کے تعاون سے ایسی سرگر میو ں کو طا لبا ت کی گر ومنگ کے لئے ایک مستحسن اقدام قرار دیا اور اس کا دائرہ ضلع کے دیگر سکو لو ں تک بڑھا نے کی ضرورت پر زور دیتے ہو ئے گو رنمنٹ گر لز ہا ئی سکو ل ٹی ڈی اے کالونی کو رول ما ڈل قرارد یا۔اس مو قع پر سینئر ہیڈ مسٹریس راشدہ اشرف اور غزالہ ممتاز مو جو د تھیں جبکہ سٹا لز کی تیا ری پر ڈی او تعلیم نے سٹا ف کی کا وشوں کو سراہا۔