لیہ( صبح پا کستان )پولیو فری ضلع کے اعزاز کو برقرار رکھنے کے لیے سوفی صداہداف کا حصول متعلقہ ٹیموں کی اولین ذمہ داری ہے جس کے حصول کے لیے متعلقہ ادارے اپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشار ہو کر سرانجام دیں تاکہ معصوم بچوں کو پولیو ایسے مرض سے محفوظ رکھاجاسکے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر اظفر ضیاء نے سہ روزہ پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
اجلاس میں سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ نے ڈپٹی کمشنر کو پولیو مہم کے مائیکرو پلان کے بارے میں بتایا کہ قومی پولیو مہم 16دسمبر سے 20دسمبر تک ہوگی جس کے دوران 892خصوصی ٹی میں 3لاکھ 51ہزار سے زائد پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاءو کے قطرے پلانے کے لیے خدمات سرانجام دیں گی جس کے لیے محکمہ تعلیم ،اوقاف،پاپولیشن ویلفیئر ،پولیس ،ریونیو کے تعاون سے 782موبائل و 69فکسڈجبکہ 41ٹرانزرٹ پوائنٹس کے ذریعے بچوں کو پولیو سے بچاءو کے قطرے پلائے جائیں گے اور پولیو کی ویکسین یونین کونسل کی سطح پر طے کردہ پلان کے ذریعے ٹیموں کو مہیا کی جائے گی جس کے لیے ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل مکمل کیاجارہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کو پولیو ایسے مرض سے محفوظ بنا کر معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کے لیے پولیو مہم کے دوران متعلقہ ٹیموں کی موثر مانیٹرنگ کے ذریعے سوفیصد اہداف کے حصول کو یقینی بنانے میں دقیقہ فروگزاشت نہ کیاجائے ۔ اجلاس میں اے ڈی سی جی محمداشفاق سیال،اے سی لیہ نیا زاحمدمغل،ڈی او تعلیم گل شیر،ڈی ڈی پاپولیشن جاوید اشرف،ڈی ڈی او ایچ ڈاکٹر سجاد حسین ،ڈاکٹر طاہر افتخار چوہدری،ڈاکٹر ارشد تتلا،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان،ڈاکٹر خادم حسین قریشی ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔