• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

سانحہ پی آئی سی ، حکومت نے جاں بحق مریضوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا

webmaster by webmaster
دسمبر 13, 2019
in First Page, لاہور
0
سانحہ پی آئی سی ، حکومت نے جاں بحق مریضوں کے لواحقین کیلئے مالی امداد کا اعلان کردیا

لاہور ۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت جاں بحق مریضوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے مالی امداد دے گی اور ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

مقامی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل اور آئی جی پنجاب سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں گزشتہ روز پی آئی سی میں پیش آنے والے واقعے کے مختلف پہلوؤں اور کیس پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حفاظتی انتظامات کے تحت رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور اسپتال میں ہنگامہ آرائی کے دوران ٹوٹنے والے سامان کی مرمت اور تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جب کہ پنجاب کے تمام اسپتالوں میں معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہنگامہ آرائی کے دوران جاں بحق ہونے والے مریضوں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق مریضوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے مالی امداد دے گی جب کہ ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق مریضوں کے لواحقین اور دیگر لوگوں کو کل تک مالی امداد ہر صورت دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آلات، مشینری اور دیگر سامان کو جلد ازجلد درست حالت میں لایا جائے، اور اسپتال کی ایمرجنسی کو فنگشنل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کی ایمرجنسی کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت ایمرجنسی سروسز کی بحالی کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی، حکومت کی پوری ٹیم کی کاوشوں سے آج پنجاب کے تمام اسپتالوں میں علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا، جن لوگوں نے زیادتی کی ہے ان سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، قانون کے تحت کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔

یادر ہے کہ بدھ کو مشتعل وکلا ء نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے،اسپتال میں وکلاء کی توڑ پھوڑ کے بعد پی آئی سی ملازمین اور وکلا میں بھی تصادم ہوا،پولیس پہلے خاموش تماشائی بنی رہی مگر صورتحال بے قابو ہونے پر پولیس نے وکلا کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیااور آنسو گیس کی شیلنگ کی، وکلا نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی۔

پولیس کارروائی کے جواب میں وکلا نے ہسپتال کے اندر پتھراؤ شروع کر دیا اور پولیس کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سی کے باہر پہنچے جہاں وکلاء نے انہیں گھیر لیا اور تشدد کیا تاہم فیاض الحسن چوہان نے بھاگ کر جان بچائی،وزیراعلیٰ پنجاب نے وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کے واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لاہور کے وکلا کے خلاف پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینکڑوں وکلا سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ینگ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر سینکڑوں وکلا ہسپتال کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔اس صورتحال کے باعث علاج معالجہ کے سلسلے میں آئے ہوئے مریض ہسپتال میں محبوس ہو کر رہ گئے۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی لیکن اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔

مشتعل وکلا نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کیاور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔اسپتال میں وکلاء کی توڑ پھوڑ کے بعد پی آئی سی ملازمین اور وکلا میں تصادم بھی دیکھنے میں آیا اور وکلاء نے پولیس گاڑی کو آگ لگا دی۔ یہ سلسلہ جاری تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر ہسپتال پہنچے جن کے حکم پر ہسپتال میں موجود پولیس کی بھاری نفری نے وکلا پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور آنسو گیس کا بھرپور استعمال کیا۔پولیس کارروائی کے جواب میں وکلا نے ہسپتال کے اندر پتھراؤ شروع کر دیا اور پولیس کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ وکلا پولیس کی جانب سے لگائی جانے والی تمام رکاوٹیں ہٹا کر ہسپتال میں داخل ہو گئے اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ہسپتال کے اندر احاطہ میں دھرنا دے دیا اور جیل روڈ پر ٹریفک بند کردی۔

Source: ڈیلی پا کستان نیوز
Tags: lahore news
Previous Post

لیہ ۔ قومی پولیو مہم 16دسمبر سے 20دسمبر تک ہوگی ۔ سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ

Next Post

اچھے انداز میں بات چیت کر لینا مکمل اخلاق نہیں ! افضال بٹ ۔ ملتان

Next Post
اچھے انداز میں بات چیت کر لینا مکمل اخلاق نہیں !  افضال بٹ ۔ ملتان

اچھے انداز میں بات چیت کر لینا مکمل اخلاق نہیں ! افضال بٹ ۔ ملتان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور ۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت جاں بحق مریضوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے مالی امداد دے گی اور ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ مقامی میڈیا کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، چیف سیکریٹری، ایڈووکیٹ جنرل اور آئی جی پنجاب سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں گزشتہ روز پی آئی سی میں پیش آنے والے واقعے کے مختلف پہلوؤں اور کیس پر ہونے والی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ ہنگامہ آرائی کرنے والوں کے خلاف دو مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں حفاظتی انتظامات کے تحت رینجرز کو تعینات کر دیا گیا ہے اور اسپتال میں ہنگامہ آرائی کے دوران ٹوٹنے والے سامان کی مرمت اور تبدیلی کا کام شروع کر دیا گیا ہے جب کہ پنجاب کے تمام اسپتالوں میں معمول کے مطابق کام ہو رہا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ہنگامہ آرائی کے دوران جاں بحق ہونے والے مریضوں کے لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق مریضوں کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے مالی امداد دے گی جب کہ ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں کی گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق مریضوں کے لواحقین اور دیگر لوگوں کو کل تک مالی امداد ہر صورت دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آلات، مشینری اور دیگر سامان کو جلد ازجلد درست حالت میں لایا جائے، اور اسپتال کی ایمرجنسی کو فنگشنل کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پی آئی سی کی ایمرجنسی کی جلد بحالی اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت ایمرجنسی سروسز کی بحالی کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی، حکومت کی پوری ٹیم کی کاوشوں سے آج پنجاب کے تمام اسپتالوں میں علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی بلا تعطل جاری رہی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی اور صوبے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے گا، جن لوگوں نے زیادتی کی ہے ان سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، قانون کے تحت کارروائی تسلسل کے ساتھ جاری رہے گی۔ یادر ہے کہ بدھ کو مشتعل وکلا ء نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے،اسپتال میں وکلاء کی توڑ پھوڑ کے بعد پی آئی سی ملازمین اور وکلا میں بھی تصادم ہوا،پولیس پہلے خاموش تماشائی بنی رہی مگر صورتحال بے قابو ہونے پر پولیس نے وکلا کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیااور آنسو گیس کی شیلنگ کی، وکلا نے پولیس موبائل کو آگ لگا دی۔ پولیس کارروائی کے جواب میں وکلا نے ہسپتال کے اندر پتھراؤ شروع کر دیا اور پولیس کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان پی آئی سی کے باہر پہنچے جہاں وکلاء نے انہیں گھیر لیا اور تشدد کیا تاہم فیاض الحسن چوہان نے بھاگ کر جان بچائی،وزیراعلیٰ پنجاب نے وکلاء کی ہنگامہ آرائی کے واقعہ کا سخت نوٹس لیا اور واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی، کمیٹی وکلاء کی ہنگامہ آرائی اورتوڑ پھوڑ کے واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔وزیراعظم نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر لاہور کے وکلا کے خلاف پرانی ویڈیو دوبارہ وائرل ہونے پر لاہور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سینکڑوں وکلا سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ینگ ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہسپتال پر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر سینکڑوں وکلا ہسپتال کا مرکزی دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے۔اس صورتحال کے باعث علاج معالجہ کے سلسلے میں آئے ہوئے مریض ہسپتال میں محبوس ہو کر رہ گئے۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی لیکن اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے۔ مشتعل وکلا نے ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کیاور گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دئیے۔اسپتال میں وکلاء کی توڑ پھوڑ کے بعد پی آئی سی ملازمین اور وکلا میں تصادم بھی دیکھنے میں آیا اور وکلاء نے پولیس گاڑی کو آگ لگا دی۔ یہ سلسلہ جاری تھا کہ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر ہسپتال پہنچے جن کے حکم پر ہسپتال میں موجود پولیس کی بھاری نفری نے وکلا پر لاٹھی چارج شروع کر دیا اور آنسو گیس کا بھرپور استعمال کیا۔پولیس کارروائی کے جواب میں وکلا نے ہسپتال کے اندر پتھراؤ شروع کر دیا اور پولیس کی ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ وکلا پولیس کی جانب سے لگائی جانے والی تمام رکاوٹیں ہٹا کر ہسپتال میں داخل ہو گئے اور ڈاکٹروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ہسپتال کے اندر احاطہ میں دھرنا دے دیا اور جیل روڈ پر ٹریفک بند کردی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.