لیہ(صبح پا کستان)ایم ایم اے کے ضلعی صدر قاری منورحسین،جمعیت علماء اسلام کے رہنمامولانا محمد اصغر تمیمی،مولانا عبدالکریم سٹی صدر اور مولانا ابوبکر حقانی جنرل سیکرٹری نے ایک بیان میں موجودہ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق اور صوبہ پنجاب میں اکھاڑ بچھاڑ میں تبدیلیاں نالائقی کا ثبوت ہیں۔ کوئی بات شروع دن سے آج تک صیح نہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15ماہ گزر گئے صورتِ حال میں بہتری نہ آئی ہے۔ مہنگائی عروج پر ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں حالیہ کمی کو ایک مزاق قرار دیا ہے۔ اور کہا کہ پٹرول کی قیمت میں صرف 25پیسے فی لیٹر کمی سراسر مذاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئے روز نئے نئے بیانات دے رہی ہے کارکردگی نہ ہونے کے برابر ہے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails









