لیہ(صبح پا کستان)سول کورٹ لیہ کے جاری فیصلے کے بعد موجودہ انجمن تاجران لیہ کے عہدیدارارن ملک مظفر اقبال دھول صدر انجمن تاجران،شیخ کمال الدین جنرل سیکرٹری وسربراہ تاجر ویلفیئر اتحاد ذیشان شاہ شانی نے ڈسٹرکٹ پریس کلب لیہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ انجمن تاجران اپنی آئینی مدت پوری کررہی ہے انجمن تاجران کے الیکشن مقررہ مدت میں پہلی مرتبہ مکمل ہونگے،جو تاجر برادری کیلئے خوش آئند ہونگے،مخالف گروپ و سابق الیکشن کمیٹی کی طرف سے سول ہمیں الجھانے اور ہماری ساکھ کو نقصان پہنچانے کیلئے مختلف اوقات میں مختلف ناموں سے مختلف دعویٰ جات کئے گئے جن پر عبوری احکامات بھی جاری ہوئے گذشتہ روز سول جج سید عمران حسین شاہ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس کے مطابق ہماری باڈی کو تسلیم کرتے ہوئے آئین کے مطابق الیکشن کرانے کا حکم جاری کیا جس کے مطابق آئینی طور پر تشکیل دی گئی الیکشن کمیٹی نے جاری شدہ شیڈول میں ترمیم کرتے ہوئے 15دسمبر کو الیکشن کرانے کا اعلان کردیا تاجر ویلفیئر اتحاد کے پلیٹ فارم سے ہمارا گروپ الیکشن میں بھر پور حصہ لے گا اپنی گذشتہ تین سالہ کارکردگی کی بنیاد پر ہمارا گروپ الیکشن میں حصہ لے رہا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ ہمیں لیہ کے تاجر ہماری کارکردگی کی بنیاد پر ہمیں دوبارہ منتخب کرے گی انشاء اللہ 15دسمبر کا سورج تاجر ویلفیئر اتحاد کے امیدواروں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اس موقع پر عامر مسعود،شیخ کاشف منظور،مہر مجاہد کلاسرہ،شیخ محبوب،ملک اختر دھول،محمد عرفان،عبداللہ یوسفی،مہر ریاض تھند،ملک آصف کنجال و دیگر موجود تھے