لیہ {صبح پا کستان} گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج لیہ میں بی ایس کلاسز کا اجراءمعاو ن خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے بلاک کا افتتاح کیا۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید،ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان مظہر حسین،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز عمیرعاصم،پرنسپل مہراختر وہاب،اساتذہ ، پروفیسرچوہدری مظفر حسین ،امین اللہ قاضی،میڈیا نمائندگان اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔امسال بی ایس پروگرام کے تحت چھ مضامین ،فزکس ،کیمسٹری،باٹنی،ریاضی،انگلش اور اردو کی مارننگ کلاسز شروع کی گئی ہے داخلہ کے لیے دوہزار سے زائد طلبہ کی درخواستیں موصول ہوئیں اور480 طلبہ میرٹ پر داخلہ لینے میں کامیاب رہے۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا
کہ اس ادارہ کا طالب علم ہونے پر مجھے فخر ہے اس کی بہتری اور علم کی ترویج کے لیے وہ جو کرسکتے ہیں کریں گے کیونکہ ضلع میں اعلی تعلیمی سہولیات کی فراہمی اُن کے فرائض میں شامل ہے ۔کالج میں نئے ایوینگ کلاسز کا اجراءآئی ٹی ،اسلامیات پروگرام میں شامل کروانا جدید لیب اور سہولیات کی فراہمی کا وعدہ کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہا کہ اعلی تعلیمی سہولیات کی متعلقہ اضلاع میں فراہمی ہماری پارٹی منشور میں شامل ہے جس کے لیے طلبہ محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کرکے اپنے علاقہ اور ملک و قوم کا نام روشن کریں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس پروگرام کے اجراءسے کالج میں یونیورسٹی کا سماں پیدا ہوگیا ہے اورتدریسی سٹاف طلبہ کی علمی آبیاری اس انداز میں کریں کہ انہیں یونیورسٹی کا طالب علم لگے کیوں کہ ٹاپ پوزیشن ہمیشہ محنتی اور قابل طلبہ ہی حاصل کرتے ہیں اس لیے اساتذہ کرام اور طلبہ محنت و لگن سے کامیابی کی دوڑ کے لیے اپنی خدمات قومی جذبہ سے سرشار ہوکرسرانجام دیں۔تقریب سے ڈائریکٹر کالجز مظہر حسین نے کہا پسماندہ علاقوں میں بی ایس پروگرام کا اجراءطلبہ کے لیے ایک نعمت ہے کیونکہ انہیں اپنی دہلیز پر ہی اعلی تعلیمی سہولیات میسر آرہی ہیں اور نوجوان نسل علم وہنر سے بہرہ مندہوکر اپنے ملک کی باگ ڈور سنبھالنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔پرنسپل مہر اختر وہاب نے کہا کہ ہائی سکول عمارت سے شروع ہونے والے یہ کالج ننھے پودے سے ایک تناور درخت بنتے ہوئے یونیورسٹی لیول کی تعلیم کے حصول کا موجب بن گیا ہے اور کالج میں چھ پی ایچ ڈی ،بائیس ایم فل اساتذہ تدریسی خدمات انجام دے رہے ہیں جو ڈویژن بھر میں بہتر ین کالج سٹاف ہے ۔تقریب سے وائس پرنسپل مہر حفیظ تھند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کی علمی آبیاری ہنر مندی کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کرتے ہوئے اساتذہ خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔پروفیسر یاسر فرحان چاند نے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بی ایس پروگرام کے اجراءپر معاون خصوصی کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ علمی سفر کو نہ صرف جاری رکھاجائے گابلکہ بلندیوں کی ایک نئی روایت قائم کی جائے گی ۔اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز نے کالج کی فلاح و بہبود ،نئی بلڈنگ او ر لیب کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔بعدازاں معاون خصوصی سی ایم پنجاب رفاقت علی گیلانی،ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے بی ایس بلاک کا افتتاح کیا اور دعاکی گئی