لیہ( صبح پا کستان ) چوک اعظم جمع بندی کی تیاری،سکین شدہ مواضعات کو آن لائن کرنے اور ضلع کے رہ جانے والے پانچ مواضعات کو کیمپوٹرائزڈ سسٹم میں لانے کے لیے تیزی سے اقدامات اُٹھائیں۔
یہ بات ممبرجو ڈیشل سِکس بورڈ آف ریونیو پنجاب نصیراحمدنے سالانہ ریونیو ریکارڈ کی پڑتال و سرکاری واجبات کی وصولی کے اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ہمراہ تھے۔اجلاس میں ضلع کی تینوں تحصیلوں کے ریونیو معاملات بشمول انتقالات اراضی،سرکاری واجبات کی وصولی،ریونیو جوڈیشل مقدمات کو نمٹانے ایسے امور شامل ہیں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اور بتایا گیا کہ رواں ماہ انتقالات اراضی کی مد میں 56لاکھ روپے سے زائد سٹمپ ڈیوٹی کی مد میں 72لاکھ 92ہزار روپے،زرعی انکم ٹیکس 93ہزا ر روپے اور آبیانہ کی مد میں 17لاکھ 94ہزار روپے وصول کیے جاچکے ہیں۔۔نصیر احمدنے اجلاس میں ہدایت کی کہ چوک اعظم کی جمع بندی تیار کرنے کے لیے ریونیوآفیسر کی سپیشل ڈیوٹی تفویض کرتے ہوئے فوری طو ر پر تیارکرائی جائے اور ضلع بھر کے رہ جانے والے مواضعات کو کیمپوٹر سسٹم میں لانے کے لیے ان کی نوک پلک درستگی فوری طور پرکرتے ہوئے آن لان کرائیں اور تحصیل چوبارہ میں لیز پر دی جانے والی لاٹوں کی نیلامی شفاف انداز میں کرنے کے لیے مشتری منادی،بینرزاور اشتہارات کے ذریعے زیادہ سے زیادہ آگہی کے تحت شفاف بنیادوں پر عمل میں لائیں۔ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید نے ضلع کے ریونیومعاملات کی مجموعی صورت حال سے آگاہ کیا۔اجلاس میں اے ڈی سی آر فیاض احمد ندیم،اے ڈی سی جی اشفا ق احمد سیا ل، اے سی لیہ ملک نیاز احمد مغل، اے سی کروڑ فاروق احمد، تحصیلدار محال محبوب اقبال ہنجرا، افتخار احمد ڈھانڈلہ، محمد رمضان فاروقی، مخد وم مظفر،سیف الرحمن، سعید احمد گھمن، عزیز ڈلو اور اے ڈی ایل آر لیہ، کروڑ، چوبا رہ نے شرکت کی۔