ڈیرہ غازیخان (صبح پا کستان)ینگ سٹار کرکٹ کلب نے سنسی خیز مقابلے کے بعد نیو آئیڈیل کلب کو شکست دیکر 23 واں سالانہ ڈاکٹر نذیر احمد شہید کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔
ینگ سٹار کرکٹ کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 116سکور کیے اور اس کے جواب میں نیو آئیڈیل کی ٹیم 100 سکور پر آوٹ ہوگئی۔میچ کے مہمانان خصوصی ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر حسین میاں،نوابزادہ طارق علی خان کاکڑ ایڈووکیٹ،ڈائریکٹر فنانس ٹیچنگ ہسپتال محمد ندیم سہیل اورسینئرکرکٹر محمد عادل خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے. پہلا انعام 10000 روپے اور ٹرافی، سیکنڈ انعام 5000 روپے اورٹرافی دی گئی اس کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے سال 2019ء کی ٹورنامنٹ انتظامیہ میں کپتان ٹوویلزکرکٹ کلب امتیازجاوید اور دیگر شامل تھے.