• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
SB2425
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

کرسی بچانے نہیں تبدیلی لانے آیا ہوں، وزیراعظم

webmaster by webmaster
نومبر 22, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
کرسی بچانے نہیں تبدیلی لانے آیا ہوں، وزیراعظم

میانوالی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرسی بچانے نہیں تبدیلی لانے آیا ہوں، ملک میں تبدیلی اس لیے نہیں آتی کیونکہ ہرادارے میں مافیا لوٹنے کے لیے بیٹھ جاتا ہے۔

میانوالی میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی اس لیے نہیں آتی کیونکہ ہرادارے میں مافیا لوٹ مار کے لیے بیٹھ جاتا ہے، کرسی بچانے نہیں تبدیلی لانے آیا ہوں، ڈاکوؤں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، ڈیل کی تو ملک سے سب سے بڑی غداری ہوگی، مافیا کو شکست دیں گے تو تبدیلی آئے گی، مافیا بچ گیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔

کنٹینرپر بے روزگار سیاست دان
وزیراعظم نے کہا کہ کنٹینرپرجوبے روزگار سیاست دان آئے تھے وہ پاکستانی معیشت کی بہتری سے اور اپنی سیاسی دکانیں بند ہونے پر خوفزدہ ہوگئے تھے، انہوں نے جو ملک کے ساتھ کیا تھا اس پر آگے جاکرپھنسنا ہی ہے جب کہ فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، ہم نے سب چوروں سے پیسہ واپس نکالنا ہے، اس لیے سب اکٹھے ہوگئے تھے۔

نواز شریف کو لندن کی ہوا لگی یا جہاز دیکھ کر ٹھیک ہوئے؟

عمران خان نے کہا کہ جب شدید نوازشریف کو لندن روانگی کے لیے جہازپرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا اورپھر ڈاکٹرز کی رپورٹ یاد آ گئی، ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ مریض بس جانے والا ہے، اتنی بیماریوں کے باوجود بھی یہ مریض ایک دم کیسے ٹھیک ہوگیا۔ اس مریض کی توکڈنی بھی خراب ہے، شوگر بھی بڑھی ہوئی ہے، نواز شریف کو لندن کی ہوا لگی یا صرف جہاز دیکھ کر ہی ٹھیک ہوگئے؟۔

خسارہ کم ہوگیا

وزیراعظم نے کہا کہ جب 2018 کے انتخابات کے بعد پاکستان ملا تومسائل بہت تھے، ہماری حکومت کوہرشعبے میں تاریخی خسارہ ملا، ہم امپورٹ زیادہ کررہے تھے اورایکسپورٹ کم کررہے تھے جس کے باعث ہمارے روپے کی قدرگرتی گئی تاہم پچھلے 4 ماہ میں ہمارا خسارہ کم ہوا جس کے باعث روپے کی قدرمیں اضافہ ہوا، ہمارا راستہ اب ٹھیک ہوگیا۔

ڈالر 300 روپے تک جاسکتا تھا

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے نظام بدلنا ہے، چاہے عمران خان ہو نہ ہو ایسا نظام ہونا چاہیے جو خود چلتا جائے اور عوام کی مدد کرے، نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں اور چند ماہ میں الیکشن ہونے والے ہیں، نوجوانوں کو غلط اطلاعات دی جارہی ہیں کہ ملک تباہ ہوگیا اور کنٹینر پر سب چڑھ گئے، مہنگائی ہماری وجہ سے نہیں ہوئی، پچھلی حکومت بہت بڑا خسارہ چھوڑ کر گئی تھی جس سے روپیہ سستا ہوا اور مہنگائی بڑھی جس کے نتیجے میں ڈالر ڈھائی سو اور تین سو روپے تک جاسکتا تھا۔

Post Views: 33
Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

مال روڈ پر پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مظاہرین اور تاجر آمنے سامنے

Next Post

ڈیرہ غازیخان۔ینگ سٹار کرکٹ کلب نے ڈاکٹر نذیر احمد شہید ٹورنامنٹ جیت لیا

Next Post
ڈیرہ غازیخان۔ینگ سٹار کرکٹ کلب نے ڈاکٹر نذیر احمد شہید ٹورنامنٹ جیت لیا

ڈیرہ غازیخان۔ینگ سٹار کرکٹ کلب نے ڈاکٹر نذیر احمد شہید ٹورنامنٹ جیت لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
قومی/ بین الاقوامی خبریں

دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب

by webmaster
اگست 2, 2026
0

لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...

Read moreDetails
نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

نیلسن منڈیلا کی پوری زندگی صبر، استقامت اور جدوجہد کا روشن استعارہ ہے:مریم نواز شریف

جولائی 19, 2026
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک

جولائی 11, 2026
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ  پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم  ?

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں رائٹ سائزنگ ،خالی نان ٹیچنگ آسامیاں ختم ?

جولائی 8, 2026
حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے،  سلمان اکرم راجا

حکومت کا معیشت کا رخ موڑنے کا دعویٰ جھوٹ ہے، سلمان اکرم راجا

جولائی 3, 2026
میانوالی: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کرسی بچانے نہیں تبدیلی لانے آیا ہوں، ملک میں تبدیلی اس لیے نہیں آتی کیونکہ ہرادارے میں مافیا لوٹنے کے لیے بیٹھ جاتا ہے۔ میانوالی میں وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تبدیلی اس لیے نہیں آتی کیونکہ ہرادارے میں مافیا لوٹ مار کے لیے بیٹھ جاتا ہے، کرسی بچانے نہیں تبدیلی لانے آیا ہوں، ڈاکوؤں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا، ڈیل کی تو ملک سے سب سے بڑی غداری ہوگی، مافیا کو شکست دیں گے تو تبدیلی آئے گی، مافیا بچ گیا تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں۔ کنٹینرپر بے روزگار سیاست دان وزیراعظم نے کہا کہ کنٹینرپرجوبے روزگار سیاست دان آئے تھے وہ پاکستانی معیشت کی بہتری سے اور اپنی سیاسی دکانیں بند ہونے پر خوفزدہ ہوگئے تھے، انہوں نے جو ملک کے ساتھ کیا تھا اس پر آگے جاکرپھنسنا ہی ہے جب کہ فضل الرحمان کے ہوتے ہوئے یہودیوں کو سازش کی کیا ضرورت ہے، ہم نے سب چوروں سے پیسہ واپس نکالنا ہے، اس لیے سب اکٹھے ہوگئے تھے۔ نواز شریف کو لندن کی ہوا لگی یا جہاز دیکھ کر ٹھیک ہوئے؟ عمران خان نے کہا کہ جب شدید نوازشریف کو لندن روانگی کے لیے جہازپرچڑھتے دیکھا توحیران رہ گیا اورپھر ڈاکٹرز کی رپورٹ یاد آ گئی، ہمیں تو بتایا گیا تھا کہ مریض بس جانے والا ہے، اتنی بیماریوں کے باوجود بھی یہ مریض ایک دم کیسے ٹھیک ہوگیا۔ اس مریض کی توکڈنی بھی خراب ہے، شوگر بھی بڑھی ہوئی ہے، نواز شریف کو لندن کی ہوا لگی یا صرف جہاز دیکھ کر ہی ٹھیک ہوگئے؟۔ خسارہ کم ہوگیا وزیراعظم نے کہا کہ جب 2018 کے انتخابات کے بعد پاکستان ملا تومسائل بہت تھے، ہماری حکومت کوہرشعبے میں تاریخی خسارہ ملا، ہم امپورٹ زیادہ کررہے تھے اورایکسپورٹ کم کررہے تھے جس کے باعث ہمارے روپے کی قدرگرتی گئی تاہم پچھلے 4 ماہ میں ہمارا خسارہ کم ہوا جس کے باعث روپے کی قدرمیں اضافہ ہوا، ہمارا راستہ اب ٹھیک ہوگیا۔ ڈالر 300 روپے تک جاسکتا تھا وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم نے نظام بدلنا ہے، چاہے عمران خان ہو نہ ہو ایسا نظام ہونا چاہیے جو خود چلتا جائے اور عوام کی مدد کرے، نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں اور چند ماہ میں الیکشن ہونے والے ہیں، نوجوانوں کو غلط اطلاعات دی جارہی ہیں کہ ملک تباہ ہوگیا اور کنٹینر پر سب چڑھ گئے، مہنگائی ہماری وجہ سے نہیں ہوئی، پچھلی حکومت بہت بڑا خسارہ چھوڑ کر گئی تھی جس سے روپیہ سستا ہوا اور مہنگائی بڑھی جس کے نتیجے میں ڈالر ڈھائی سو اور تین سو روپے تک جاسکتا تھا۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.