لاہور ۔ ہائیکورٹ کے حکم کے با وجود دھرنا ختم نہ ہوا، مال روڈ کے تاجر آپے سے باہر، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مظاہرین اور تاجر آمنے سامنے آگئے، تاجروں نے لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مظاہرین کی فلیکسز پھاڑ دیں۔
یاد رہے عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے پوری دنیا میں پروفیشنل ہڑتال نہیں کرسکتے، احتجاجی ملازمین کیخلاف پیڈا ایکٹ تحت کارروائی کی جائے۔ جسٹس جواد حسن نے احکامات جاری کر دئیے، ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی ٹریفک عدالت میں پیش۔
دوسری جانب پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ملازمین کے احتجاج سے اب تک خزانے کو سوا ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ جبکہ 75 ہزار قیدی بھی ضمانتی مچلکوں کے منتظر ہیں۔
Source:
لا ہور نیوز