لیہ (صبح پا کستان) گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج لیہ میں محفل میلاد کا انعقاد،ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ کی بطورمہمان خصوصی شرکت،نعت خوانی، قرآت اور سیرت کے موضوع پر تقریر ی مقابلہ میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے،یہ بات انتہائی قابل فخر ہے کہ ہم حضرت محمد ﷺ کی امت ہیں،ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے معاشرے میں اچھائی لا ئی جا سکتی ہے۔ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج لیہ میں عالی شان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او لیہ عثمان اعجاز باجوہ نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،ان کے علاوہ پرنسپل مہر غلام شبیر کلاسرہ،پروفیسرز حضرات اور طلباء محفل میں موجود تھے،تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا،تقریب کے دوران نعت خوانی،حسن قرآت اور سیر ت کے موضوع پر تقریری مقابلہ ہوا جس میں کالج کے طلباء نے حصہ لیا،مقابلہ میں فرسٹ،سیکند اور تھرڈ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ میں ڈی پی او نے انعامات تقسیم کیے،ڈی پی او،پرنسپل کالج و دیگر نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف صفات پر روشنی ڈالی،عثمان اعجاز باجوہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات انتہائی قابل فخر ہے کہ ہم حضرت محمد ﷺ کی امت ہیں،اپنے نبی کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے سے معاشرے میں اچھائی لائی جا سکتی ہے،تقریب کے اختتام پر پرنسپل کالج مہر غلام شبیر کلاسرہ نے ڈی پی او عثمان اعجازباجوہ کو اعزازی شیلڈ سے نوازا،قبل ازیں کالج پہنچنے پر سٹاف نے ڈی پی او کے بھر پور استقبال کیا۔