لیہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولیمپیڈ مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا
لیہ(صبح پا کستان )جواں رنگ، لیہ سے تعلق رکھنے والی طالبہ نے انٹرنیشنل بائیولوجی اولیمپیڈ مقابلوں کے لئے کوالیفائی کر لیا، پاکستان کے دو لڑکے، دو لڑکیاں ، بائیو لوجی کے انٹرنیشنل مقابلوں کے اگلے مرحلے میں ویتنام میں حصہ لیں گے۔جمن شاہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹر جنر ل پاکستان ایگریکلچر ریسرچ سنٹر ڈاکٹر احمد بخش واندر کی بیٹی بختاور احمد نے ویتنام میں ہونے والے انٹرنیشنل بائیو لوجی اولیمپیڈ
مقابلہ کے لئے کوالیفائی کرتے ہوئے دیگر تین طالبعلموں کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ طالبہ نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اس کامیابی پراللہ کی شکر گزار ہوں، عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرا خواب ہے جو آج پورا ہو ا۔ انشاء اللہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے سفر جاری رکھوں گی۔ شاندار اور تاریخی کامیابی پر پروفیسر ڈاکٹر مہر محمد بلال، مہر سلیم واندر، مہر ظفر اقبال، زاہد واندر و دیگر نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ ۔ مہر زاہس سرفراز واندر پریس رپورٹر