اسلام آباد ۔ لاہورہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کی تحلیل کےخلاف کیس کی سماعت ملتوی کر دی، عدالت نے استفسار کیا کہ اس بارے میں رولز آف بزنس کیا کہتے ہیں؟ مقننہ کوقانون سازی کرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں بلدیاتی اداروں کی تحلیل کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ نے کیس کی سماعت کی،وکیل خالد رانجھا نے کہا کہ آئین صوبوں کولوکل گورنمنٹ کی تشکیل کاحکم دیتاہے،عدالت نے وکیل خالد رانجھا سے استفسار کیا کہ اس بارے میں رولز آف بزنس کیا کہتے ہیں؟ مقننہ کوقانون سازی کرنے سے کیسے روکا جا سکتا ہے؟بلدیاتی ادارے ختم ہونے پر ان لوگوں نے احتجاج کیوں نہیں کیا؟وکیل خالد رانجھا نے عدالت کو بتایا کہ ادارے ختم کرنے پر عدالت سے رجوع کیا تھا اس لیے احتجاج نہیں کیا،لاہور ہائی کورٹ کے فل بنچ نے وکلاکوآئندہ سماعت پرمزیددلائل کیلئے درخواستوں پرسماعت ملتوی کردی۔