لیہ( صبح پا کستان ) بڑھتی آبادی کے معاشی و معاشرتی اثرات سے آگہی کے لیے محکمہ بہبود آبادی رائے عامہ کی بیداری کے سلسلہ میں مختلف پروگرامز پر عمل پیرا ہے اور کثیرالجہتی آگہی مہم کے تحت کرکٹ میچ ان پروگرامز کا حصہ ہیں ۔
یہ بات محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کے زیر اہتمام آٹھ روزہ کرکٹ میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کے موقع پر ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر خواجہ محسن رسول نے کہی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،ڈی پی اوعثمان اعجاز باجوہ تھے ۔ فائنل میچ میڈیا الیون اور محمدعلی انسٹی ٹیوٹ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاگیاجو محمدعلی انسٹی ٹیوٹ نے 43رنز سے جیت لیا ۔ ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او نے فاتح و رنر اپ ٹیموں کے کھیلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے او ر کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کی کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم پیش رفت ہے جس کے تحت میچوں کے ذریعے مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی شر کت بہبود آبادی کے لیے رائے عامہ کی بیداری کی آگہی کا اہم ذریعہ بھی ہے ۔ اسی طر ح انہوں نے ٹیموں کے کھلاڑیوں کو حصہ لینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ۔