لیہ( صبح پا کستان ) شہریوں کو سماجی سہولیات کی فراہمی کے لئے منظم مانیٹرینگ کے ذریعے اعلیٰ تعمیراتی میٹریل کے استعمال کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کے ثمرات سے مستفید کیا جا رہا ہے ۔ یہ بات کمشنر ڈی جی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ، ایم پی اے محمد طاہر رندھاوا ,ڈی پی او عثمان عجاز باجواہ ،اے سی نیاز احمد کے ہمرا ہ لیہ اور چوک اعظم میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے معائنہ کے موقع پر کہے ۔
تفصیل کے مطابق کمشنر ڈی جی خان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا اور مریضوں کی خیریت دریافت کی ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمن خان نے ادویات کی فراہمی طبی عملہ کی خاضری اور دستیاب سہولیات سے آگاہ کیا کمشنر نے کوکڑ والا بند کے ساتھ زیر تعمیر ڈسپوزل ورکس کا معائنہ کیا جس پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینرنگ شعیب فیاض نے کام کے رفتار کے بارے میں بتایا بعد ازاََ بائی پاس روڈ چوک اعظم کا معائنہ کیا جہاں ایکسین ہائی وے جاوید چشتی اور ایس ڈی او سجاد ہانس نے تعمیر و مرمت کے بارے میں بریفنیگ دی اسی طرح چوک اعظم ہسپتال کے ترقیاتی منصوبے کا معائنی کیا جہاں ایکسین بلڈنگ چوہدری محمد سلیم نے بریفینگ دی کمشنر نے ہدایت کی کہ تما م ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لئے تیزی سے اقدامات عمل میں لائے جائیں تاکہ عوام اس سہولیات سے جلد استفادہ حاصل کر سکے