لیہ(صبح پا کستان )ایپکا ایجوکیشن یونٹ ضلع لیہ کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری،حاجی ذیشان حسین ملک نے صدر ،جام اللہ نواز نے جنرل سیکرٹری کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا،مرکزی صدر ایپکا پاکستان چوہدری محمد ارشاد ،ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری سردار شہاب الدین خان نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا
،تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے سردار شہاب الدین خان سہیڑ نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری ملازمین کو ان کے جائز حقوق دے رہی ہے اور ایپکا کے جائز مطالبات کو منظور کیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر کے تمام اداروں میں 17اے کے تحتملازمین کو بھرتی کئے جانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ضلع لیہ میں ایک ہفتہ کے اندر اندر ملازمین کو میرٹ کی بنیاد پر 17اے کے تحت بھرتی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا جس کیلئے ڈپٹی کمشنر لیہ ذیشان جاوید سے ملاقات کرکے ان سے فوری آرڈرز جاری کروائے جائیں گے،مرکزی صدر ایپکا پاکستان حاجی محمد ارشاد چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایپکا پاکستان گریڈ 1سے گریڈ 22کے ملازمین کے حقوق کیلئے عملی جدوجہد کا نام ہے ملازمین کے جائز حقوق کیلئے پر امن احتجاج کرکے مطالبات منظور کروائے،آج گریڈ 1 میں بھرتی ہونے والا ملازم اسی گریڈ میں ریٹائر نہیں ہوتا ہے بلکہ وہ ترقی کی منازل طے کرتا ہوا اگلے سے اگلے گریڈ میں جارہا ہے جونیئر کلرک گریڈ 5کی بجائے گریڈ 11 میں ترقی کررہا ہے،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہماری ملازمین کی تنخواہیں ملک میں جاری مہنگائی کے تناسب سے بڑھائی جائیں ،محکمہ صحت کے ایپکا ملازمین کو ان کی سیٹوں پر فوری بحال کیا جائے ،محکمہ تعلیم و دیگر محکموں کے اپ گریڈیشن کیسیسز کو فوری نمٹایا جائے،ضلع صدر ایپکا رانا محمد افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایپکا ملازمین کے اتحاد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ،ایپکا کی پالیسی کے مطابق ملازمین کے حقوق کیلئے پر امن طریقے سے مطالبات منوانے کی حکمت عملی اپنائی جاتی ہے اگر جائز مطالبات نہیں مانے جاتے تو پھر پر امن احتجاج کا راستہ اپنایا جاتا ہے ،ایم پی اے سردار شہاب الدین خان نے ضلعی صدر ایپکا ایجوکیشن یونٹ حاجی ذیشان حسین ملک ،سینئر نائب صدراول جاوید اقبال اترا،نائبصدر اول چوہدری تنویر احمد خاور،نائب صدر دوئم چوہدری عبدالشکور سے حلف لیا ،مرکزی صدر حاجی ارشاد احمد چوہدری نے ضلعی جنرل سیکرٹری ایجوکیشن یونٹ جام اللہ نواز ،وسیم ثاقب لعلوانی ڈپٹی جنرل سیکرٹری،مہر سمیع اللہ کلاسرہ سیکرٹری نشرواشاعت،محمد سبطین شاہ فنانس سیکرٹری،واصف حسین ارباب آفس سیکرٹری کے عہدہ کا حلف لیا ۔