لیہ( صبح پا کستان)کشمیر آوور احتجاجی اجتماع ہفتہ وار منانے کا بنیادی مقصد کشمیریوں کی جدو جہد آزادی کو زندہ رکھنے اور پاکستانی عوام کی تائیدو حمایت کے حصول کو ممکن بنانا ہے ۔ یہ بات مقررین نے کشمیر آوور احتجاجی اجتماع کے موقع پر مقامی جی سی یو نیورسٹی فیصل آباد لیہ کیمپس میں خطاب کرتے ہوئے کہی ۔
مقررین میں ڈپٹی کمشنر ذیشان جاوید ،ڈی پی او عثمان اعجاز باجوہ ،ڈائریکٹر کیمپس غلام عباس بھٹی شامل تھے ۔ احتجاجی اجتماع میں اسسٹنٹ کمشنرز نیاز احمد،فاروق احمد،سلیمان احمد،سی ای او تعلیم محمود حسین ملک،سی ای او صحت ڈاکٹر امیرعبداللہ سامٹیہ ،ڈی ڈی کالجز عمیر عاصم،ڈی ڈی سماجی بہبود مشتاق حسین وضلعی محکموں کے افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ احتجاجی اجتماع میں طلبہ نے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی آزادی کے لیے جاری جدوجہد کی حمایت پر مبنی ٹیبلو،خاکے ،ترانے پیش کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ذیشان جاویدنے کہا کہ جذبہ حب الوطنی سے سرشار قو میں تاریخ میں ہمیشہ نمایاں رہی ہیں اور پاکستانی عوام کا جوش و خروش سے کشمیریوں کی آزادی کی تائید و حمایت اُن کی زندہ دلی کا عملی مظہر ہے ۔