جماعت اسلامی لیہ کی کرپشن فری ریلی ، پاکستان میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے مقررین کا خطاب
لیہ(صبح پا کستان)کرپشن نے پاکستان کی خوشحالی،استحکام پاکستان ،سالمیت کو داؤ پر لگا رکھا ہے حکمران قومی دولت کو لوٹ کر غیر ملکی انڈسٹری میں لگا رہے ہیں اور قوم بھوک کی وجہ سے اجتماعی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں جماعت اسلامی کی باکردر ایماندار ،محب وطن قیادت وطن عزیز کوباوقار بنانے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے ان خیالات کا اطہار جماعت اسلامی لیہ کی کرپشن فری ریلی کے اختتام پر قائدین نے اپنے خطاب میں کیا کرپشن فری پاکستان ریلی المرکز اسلامی لیہ سے شروع ہو ئی شہر کے مختلف روٹس سے ہوتی ہوئی اسلم موڑ لیہ پر اختتام پذیر ہوئی ،جماعت اسلامی کے سابق پارلیمانی لیڈرچوہدری اصغر علی گوجر ،ضلعی امیر مبشر نعیم چوہدری،ڈاکٹر ظفر عالم ظفری،چوہدری عاصم اقبال گوجر ایڈووکیٹ ،احسان اللہ محسن،اقلیتی رہانما عامر سیہل اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان نظریہ کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا مگر چند کرپٹ سیاستدانوں کی وجہ سے قومی وسائل کو بے دردی سے دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر عام فرد کی زندگی اجیرن کر دی انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قومی اہمیت کے ملکتی ادارے پی ائی اے ،پاکستان ریلوے،سٹیل مل سمیت دیگر تباہی کے دھانے پر پہنچ چکے ہیں مزید کہا کہ حکمرانوں کی لوٹ مار ،خفیہ اثاثہ جات کی کبھی وکی لیکس، کبھی پانامہ لیکس کے ذریعے ے نقاب ہونے پر حکمران منہ چھپاتے پھر رہے ہیں اور ایک دوسرے کو تحفظ دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں روزانہ اربوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے اگر کرپشن بد عنوانی،لوٹ مار کے سلسلہ بند نہ کیا گیا تو پاکستان کے عوام کا غم و غصہ احتجاج کی شکل اختیار کرکے حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔
کرپشن فری ریلی میں شرکت کیلئے آنے والے فتح پور کے 3کارکن شدید زخمی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ ڈاخل
کرپشن فری ریلی میں شرکت کیلئے آنے والے فتح پور کے 3کارکن شدید زخمی،ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ ڈاخل کرا دیئے گئے ،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز جماعت اسلامی فتح پور کے کارکن کرپشن فری ریلی میں شرکت کیلئے بسوار موٹر سائیکل آ رہے تھے کہ کروڑ لعل عیسن کے قریب ریلی میں شریک موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے رپورٹنگ کیلئے آنے والے فتح پور کے صحافی رانا محمد رفیق ،رہانمان جماعت اسلامی فتح پور مرزا غلام قادر سمیت جماعت اسلامی کے تین کارکن زخمی ہو گئے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ داخل کرا دیا گیا ہے ۔
رپورٹ ۔ عبد الرحمن فریدی پریس رپورٹر