لیہ( صبح پا کستان )ڈسٹرکٹ آفیسر ایلمنٹری احسن فرید نے کہا کہ کوالٹی ایجوکیشن اور شرح خواندگی میں بہتری حکومت پنجاب کی پالیسی کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے ضلع بھر کے درس و تدریس کے شعبہ سے منسلک اساتذہ حکومت کی پالیسی کیلئے کوشاں ہیں تاکہ نوجوان نسل جدید علوم سے متصف ہوکر کر ترقی یافتہ بننے کے خواب کو عملی تعبیر دیں سکیں ،علم و ہنر اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ قو میں ترقی کی منازل طے کرتی ہیں ضلع بھر کے اساتذہ نوجوان نسل کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم وتربیت سے بہرہ مندکرکے ترقی یافتہ اقوام کی صف میں کھڑا کرنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کررہے ہیں ،انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ضلع لیہ کی شرح خواندگی 64فیصدہے یہ تعلیمی اداروں کے ذریعے اساتذہ کرام کی محنت و لگن کا منہ بولتا ثبوت ہے جس میں اضافہ کے لیے اپنی خدمات مزید بہتر طور پر سرانجام دے رہے ہیں حکومت پنجاب شرح خواندگی میں اضافے ،سکولوں میں جدید تعلیمی ضروریات کے مطابق سہولیات کی فراہمی ،بہترین انفراسٹکچر ،جدید لیب ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ،فراہمی ایسے اقدامات عمل میں لارہی ہے جس سے شرح خواندگی میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں نمایاں مدد ملے گی ،گورنمنٹ سیکٹر کے سکولوں میں اساتذہ و طلباء کی حاضری کو یقینی بنانے کیلئے کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جارہا ،جاری شدہ تعلیمی کلینڈر کے مطابق کوالٹی آف ایجوکیشن کو چیک کیا جاتا ہے