لیہ(صبح پا کستان )معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ تاریخی حیثیت کے حامل مختلف درباروں کی تزئین وآر ائش اور آنے والے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے دربار حضرت سخی شاہ حبیب اور دربارکروڑ لعل عیسن کے لیے لاکھو ں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبو ں کا اجراء کیاجارہا ہے ۔
یہ بات انہوں نے درباروں کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف لیہ ہمراہ تھے ۔ سید رفاقت علی گیلانی نے درباروں پرچادر یں چڑھائی و فاتحہ خوانی کی اور وہاں پر موجود زائرین سے عدم دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا ۔ جس پر انہوں نے دربارکر وڑ لعل عیسن کے احاطہ کے اردگرد آٹھ فٹ بلند چار دیواری،جنریٹر ،سیکورٹی گارڈ کے لیے رہائشی کمرہ ،الیکٹر ک واٹر کولر فلٹر،لنگر و وضوخانے اور دربارسے ملحقہ 84اے ٹی ڈی اے میں وقف اراضی پر دوکانوں کی تعمیراور دربار شریف پر مغلیہ دور کے فن تعمیر شدہ آرائش کو درست کرنے کی ہدایت کی ۔ اسی طرح دربار سخی شاہ حبیب پر اسی ہی طرح کی سہولیات کے علاوہ دربار سے ملحقہ مسجد کے ساتھ موجود ہ اراضی اوقاف پر عید گاہ و جنازہ گاہ کی تعمیر اور دربار ومسجد کی تزین آرائش کرنے کی ہدایت کی ۔ ایڈمنسٹریٹر اوقاف نے ترقیاتی کاموں کے جلد اجراء کے لیے رپورٹ مرتب کرکے بھیجوانے کی یقین دہانی کروائی ۔