لیہ {صبح پا کستان }کل 8 ستمبر دنیا بھر کی طرح پا کستان میں بھی عالمی یوم خواندگی منایا جا ءے گا ۔ عالمی یوم خوند گی کے حوالے سے لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام واک کا اہتمام کیا گیا ۔
واک کا مقصد نسل نو کو تعلیم کی اہمیت کے متعلق آگاہ کرنا اور تعلیم کے فوائد کا شعور اجاگر کرنا تھا
عالمی یوم خواند گی بارے یہ آ گہی واک ٹی ڈی اے چوک سے لے کر گھوڑا چوک تک نکالی گئی جس میں ایم پی اے شہاب الدین سیہڑ سی ای او تعلیم محمودالحسن پراجیکٹ لٹریسی آفیسر انور تھند ضلعی صدر فیڈریشن آف پرائیویٹ سکولز مہر شفیق تھند کے علاوہ سول سوسائٹی کے مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد کے سمیت لٹریسی سٹاف نے بھی شرکت کی
شہاب الدین خان سیہڑنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب شرح خواندگی میں اضافے ،سکولوں میں جدید تعلیمی ضروریات کے مطابق سہولیات کی فراہمی ،بہترین انفراسٹکچر ،جدید لیب ،انفارمیشن ٹیکنالوجی ،فراہمی ایسے اقدامات عمل میں لارہی ہے جس سے شرح خواندگی میں اضافہ اور بڑھتی ہوئی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں نمایاں مدد ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب شرح خواندگی میں اضافہ کے لیے محکمہ تعلیم ،منتخب نمائندوں ،سول ساءٹی کے ذریعے آگہی ریلیوں سے عوامی شعور میں بیداری کے ذریعے شرخ خواندگی میں اضافہ کو ممکن بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ سی ای اوتعلیم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ضلع لیہ میں محکمہ تعلیم کے 1515سکولوں کے ساتھ ساتھ 420نان فارمل سکولز ضلع کی شرح خواندگی میں اضافے اور تعلیمی ضروریات کو پور ا کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے ۔ واک میں محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے اساتذہ ،طلباو طالبات،ڈی ڈی سوشل ویلفیئر مشتاق حسین ،ثقلین حیدر،سید عمران علی شاہ ،سول ساءٹی نے شرکت کی ۔
بہت ہی اچھی کاوش ہے اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین