لاہور۔ لاہور ہائیکورٹ نے کینسر کی مفت ادویات کی بندش کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا، تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں کینسرکی مفت ادویات کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں وزیراعلیٰ،وزیرصحت پنجاب اوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ادویات کی عدم فراہمی کے باعث 4مریض جاں بحق ہوچکے،ادویات کی عدم فراہمی حکومتی نااہلی ہے، درخواست گزارکی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ کینسرکے مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کاحکم دیاجائے،عدالت نے کینسر کی مفت ادویات کی بندش کیخلاف درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ریکارڈ سمیت کل طلب کرلیا۔
ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز
لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...
Read moreDetails










