ڈیرہ غازی خان (صبح پا کستان) چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا نے کہا ہے کہ ترقی و تبادلے یقینا ملازمت کا حسن ہوتے ہیں وہ جہاں بھی گئیں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو بھر پور استعمال کیا اور قسمت نے بھی پورا ساتھ دیا کہ انہیں کامیابی ملی ڈیرہ غازی خان آنے کا تجربہ پہلی مرتبہ ہے لیکن یہاں بھی خوش قسمتی سے اچھی ٹیم ملی انشاء اللہ تعلیمی بورڈ کی بہتری کے لیے مل جل کر کام کریں گے
یہ بات انہوں نے سابق چیئر مین بورڈ و ڈائریکٹر تعلیمات ڈیرہ ڈویژن پروفیسر مظہر حسین گشکوری ، سابق کنٹرولر چوہدری مشتاق علی کی الوداعی جبکہ کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی ، سیکرٹری بورڈ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر وسیم اختر اور اپنے اعزاز میں دی گئی ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر کشور ناہی رانا نے مزید کہا کہ ویلکم اور الوداع کرنا اچھی روایت ہے اور بورڈ کی تاریخ میں یہ بہت کم دیکھنے میں آئی ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ ملازمین کے جائز کام کسی صورت نہیں روکیں گے لیکن اسکے ساتھ ساتھ وہ تمام ملازمین سے اپنے حصے کا کام خوش اسلوبی اور پورے جو ش و جذبے کے ساتھ سر انجام دینے کے لیے تعاون کی امید کر تی ہیں اس موقع پر سابق چیئر مین پروفیسر مظہر حسین گشکوری اور سابق کنٹرولر امتحانات چوہدری مشتاق علی نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ بورڈ کی نوکری یقینا مسلسل جدوجہد کا نام ہے کیونکہ یہاں کوئی بریک یا ٹھہراءو نہیں اور مسلسل کام ہی کام ہے یہ پھولوں کی سیج نہیں یہاں بہت سی مشکلات ہیں جن کا مقابلہ کرنے کے لیے محنت ، ایمانداری اور بہادری کی ضرورت ہے چیئر پرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا قابلیت اور صلاحیت دونوں خوبیوں کی مالک ہیں اس لیے وہ بہادر بھی ہیں انہیں بورڈ میں کام کرکے اچھے تجربات حاصل ہوئے ہیں جس سے انہیں آگے کافی تعاون ملے گا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی تعلیمی بورڈ ڈیرہ میں تعیناتی کو ڈیرہ بورڈ اور بورڈ کے ایمپلائز کے لیے خوش آئیند قرار دیا ہے اس کے مثبت نتاءج سامنے آئیں گے اس موقع پر کنٹرولر امتحانات حبیب الرحمن گاڈی ، سیکرٹری پروفیسر وسیم اختر کے علاوہ سینئر سٹاف ایسوسی ایشن کے چیئر مین چوہدری محمد اشرف شاد ، صدر وقار عظیم کھوسہ ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد نصراللہ سندھو ، محمد اسلام شاکر ، محمد بلال بھٹہ ، چوہدری سعید اقبال ، محمد سکندر ، محمد احسان اللہ ، صفدر علی خان ، محمد اکرم ڈھلوں ، رمضان قمر، صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن محمد ظفر کھوسہ ، احمد علی قریشی ، انور شاہین ، رءوف اقبال و دیگر موجود تھے اسٹیج سیکرٹری کے فراءض محمد نصراللہ سندھو نے سر انجام دئیے آخر میں چوہدری محمد اشرف شاد اور نصراللہ نے بھی خطاب کیا انہوں نے چیئرپرسن ڈاکٹر کشور ناہید رانا کی صلاحیتوں کو سرہاتے ہوئے انکی کی قیادت میں ہر پلیٹ فارم پرانکے شانہ بشانہ کام کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔