لاہور۔ شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس میں نیب نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازکی جائیدادضبط کرلی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،احتساب عدالت کے جج امیرمحمدنے نیب کی درخواست پرسماعت کی،پولیس نے عدالت کو بتایاکہ سلمان شہبازکی طلبی کے حوالے سے اشتہارات لگائے گئے،سلمان شہبازکی رہائشگاہ اور عدالتی دروازے کے باہر اشتہارات لگائے،نیب نے شہبازشریف کے صاحبزادے سلمان شہبازکی جائیدادضبط کرلی ،عدالت نے نیب کوجائیدادقرقی کے حوالے سے متعلقہ محکموں کوآگاہ کرنے کاحکم دیدیا،عدالت نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کوآگاہ کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔
تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم
علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...
Read moreDetails










