لیہ( صبح پا کستان )سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کامران انور نے کارروائی کرتے ہوے ضلع میں قائم غیر قانونی بس سٹینڈ کو سیل کردیاجبکہ کمرشل ٹرانسپورٹ کو خلاف ورزی پر 47ہزارپانچ سو روپے جرمانہ بھی عائد کیا ۔ تفصیل کے مطابق سیکرٹری ڈی آرٹی اے نے فتح پور میں قائم نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے غیر قانونی سٹینڈ کو قانونی کارروائی کرتے ہوئے سیل کردیا ۔ اسی طرح ضلع کی مصروف شاہراہوں پرکمرشل ٹرانسپورٹ کی پڑتال کی گئی جنہیں ضابطہ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیاگیا ۔
دریائے سندھ میں کالاباغ اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب
لاہور: پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق...
Read moreDetails







