• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

مسودہ قانون تنازعات کا متبادل حل کثرت رائے سے منظور ،میانوالی یونیورسٹی سمیت 4 آرڈیننسز ایوان میں پیش

webmaster by webmaster
ستمبر 20, 2019
in First Page, لاہور
0
پنجاب اسمبلی: اراکین کی تنخواہیں بڑھنے کا امکان پیدا ہو گیا

لاہور . پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسودہ قانون تنازعات کا متبادل حل پنجاب 2019ء کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ،میانوالی یونیورسٹی سمیت 4 آرڈیننسز ایوان میں پیش کر دئیے گئے جنہیں سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا ،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے پر احتجاج کیا گیا ، سپیکر کے استفسار پر ایوان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات فراہم کرنے والی کمپنی سے معاہدہ ختم ہو گیا ہے ، حکومت نے کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کامنصوبہ ختم نہیں کیا ۔

پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مقررہ وقت کی بجائے دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ریونیو اینڈ کالونیز سے متعلقہ سوالات پوچھے گئے ۔اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے ہسپتالوں میں کینسر کی ادویات ختم ہونے کے خلا ف احتجاج کیا جس پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت ہر معاملے کے حوالے سے باخبر ہے اور یہ ایشو بہت جلد حل کرلیا جائیگا۔ اپوزیشن رکن شیخ علاؤ الدین نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے حلقہ چونیاں میں معصوم بچوں کے اغواء اور قتل کے واقعات رونما ہوئے جس سے علاقہ میں نہ صرف خوف و ہراس ہے بلکہ عوام سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں ،گزشتہ روز جب ہجوم نے تھانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو آئی جی پنجاب نے مجھے فون کرکے وہاں پہنچنے کی ہدایت کی۔میں نے اپوزیشن رکن ہونے کے ناطے وہاں جا کر حکومت کا دفاع کیا اور ان مظاہرین کو بڑی مشکل سے کنٹرول کیا تاہم شرپسند عناصر نے میرے پٹرول پمپ اور میری جائیداد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جبکہ میرے بار بار بلانے پر پولیس وہاں نہ پہنچی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے شیخ علاؤ الدین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ذمہ دار شہری اور منتخب نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے عناصر کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائیں اگر پولیس بروقت ایکشن لے لیتی تو آج یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ علائو الدین کے ساتھ جو واقعہ ہوا وہ قابل افسوس ہے تاہم چونیاں ان کا حلقہ ہے اور عوامی ردعمل کو یہ بہتر طو ر پر سمجھ سکتے ہیں ،ان کے مخالفین نے کوئی حرکت کی ہو تو کچھ کہا نہیں جاسکتا تاہم حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔میں خود وہاں گیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ انہیں ہر صورت انصاف ملے گا۔ اپوزیشن رکن رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت کشمیر کا مسئلہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اور ہم سب کو کشمیر کے ایشو پر متفقہ بات کرنی چاہیے تاکہ ایوان سے ایک پیغام جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی عدم موجودگی میں ایوان نہیں چل سکتا اور ہمارے بار بار مطالبے کے باوجود پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کئے گئے ۔اس کے ساتھ ہی اپوزیشن اراکین نے احتجاجاً اجلاس کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا ۔اس دوران سپیکر کی جانب سے نماز کیلئے 15 منٹ کا وقفہ دیا گیا۔دوبارہ اجلاس کا آغاز ہونے پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی اورمطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر پانچ منٹ گھنٹیاں بجائی گئیں اورتعداد پوری ہونے پر اجلاس کی کارروائی جاری رکھی گئی ۔اس دوران اپوزیشن رکن خلیل طاہر سندھو نے مطالبہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کیمپس پل جو کہ پروفیسر وارث میر کے نام سے منسوب تھا کو ختم کرکے اسے کشمیر انڈر پاس کا نام دیا گیا ہے ۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وارث میر کا صحافت میں ایک اپنا مقام ہے یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ وہ حامد میر کے والد ہیں تاہم بحیثیت استاد ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور حکومت سے درخواست ہے کہ وارث میر کے انڈر پاس کے نام کو بحال کیا جائے ۔

سرکاری کارروائی کے دوران صوبائی وزیر راجہ بشارت نے آرڈیننس میانوالی یونیورسٹی 2019 آرڈیننس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پنجاب 2019آرڈیننس (ریفارمز) میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز پنجاب اور آرڈیننس پروبیشن اینڈ پے رول سروس 2019ایوان میں پیش کئے جنہیں سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر کے دوماہ میں رپورٹ طلب کر لی ۔ایوان میںمسودہ قانون تنازعات کا متبادل حل پنجاب 2019پیش کیا گیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دیدی ۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: lahore news
Previous Post

لیہ ۔ فتح پور میں غٰٰیرقانونی بس سٹینڈ سیل ، نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کو جرمانہ

Next Post

مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید

Next Post
مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید

مہمند میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لاہور . پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں مسودہ قانون تنازعات کا متبادل حل پنجاب 2019ء کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا ،میانوالی یونیورسٹی سمیت 4 آرڈیننسز ایوان میں پیش کر دئیے گئے جنہیں سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر دیا ،مسلم لیگ (ن) کی جانب سے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے پر احتجاج کیا گیا ، سپیکر کے استفسار پر ایوان کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات فراہم کرنے والی کمپنی سے معاہدہ ختم ہو گیا ہے ، حکومت نے کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی کامنصوبہ ختم نہیں کیا ۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک روز کے وقفے کے بعد سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت مقررہ وقت کی بجائے دو گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ ریونیو اینڈ کالونیز سے متعلقہ سوالات پوچھے گئے ۔اجلاس میں اپوزیشن اراکین نے ہسپتالوں میں کینسر کی ادویات ختم ہونے کے خلا ف احتجاج کیا جس پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ حکومت ہر معاملے کے حوالے سے باخبر ہے اور یہ ایشو بہت جلد حل کرلیا جائیگا۔ اپوزیشن رکن شیخ علاؤ الدین نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ان کے حلقہ چونیاں میں معصوم بچوں کے اغواء اور قتل کے واقعات رونما ہوئے جس سے علاقہ میں نہ صرف خوف و ہراس ہے بلکہ عوام سڑکوں پر مظاہرے کر رہے ہیں ،گزشتہ روز جب ہجوم نے تھانہ پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو آئی جی پنجاب نے مجھے فون کرکے وہاں پہنچنے کی ہدایت کی۔میں نے اپوزیشن رکن ہونے کے ناطے وہاں جا کر حکومت کا دفاع کیا اور ان مظاہرین کو بڑی مشکل سے کنٹرول کیا تاہم شرپسند عناصر نے میرے پٹرول پمپ اور میری جائیداد کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جبکہ میرے بار بار بلانے پر پولیس وہاں نہ پہنچی ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے شیخ علاؤ الدین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک ذمہ دار شہری اور منتخب نمائندہ ہونے کا حق ادا کیا اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے عناصر کو پکڑ کر کیفر کردار تک پہنچائیں اگر پولیس بروقت ایکشن لے لیتی تو آج یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شیخ علائو الدین کے ساتھ جو واقعہ ہوا وہ قابل افسوس ہے تاہم چونیاں ان کا حلقہ ہے اور عوامی ردعمل کو یہ بہتر طو ر پر سمجھ سکتے ہیں ،ان کے مخالفین نے کوئی حرکت کی ہو تو کچھ کہا نہیں جاسکتا تاہم حکومت کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں۔میں خود وہاں گیا اور متاثرین کو یقین دلایا کہ انہیں ہر صورت انصاف ملے گا۔ اپوزیشن رکن رانا مشہود نے کہا کہ اس وقت کشمیر کا مسئلہ پورے ملک کا مسئلہ ہے اور ہم سب کو کشمیر کے ایشو پر متفقہ بات کرنی چاہیے تاکہ ایوان سے ایک پیغام جائے۔ انہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف کی عدم موجودگی میں ایوان نہیں چل سکتا اور ہمارے بار بار مطالبے کے باوجود پروڈکشن آرڈر نہیں جاری کئے گئے ۔اس کے ساتھ ہی اپوزیشن اراکین نے احتجاجاً اجلاس کی کارروائی سے واک آؤٹ کیا ۔اس دوران سپیکر کی جانب سے نماز کیلئے 15 منٹ کا وقفہ دیا گیا۔دوبارہ اجلاس کا آغاز ہونے پر اپوزیشن نے کورم کی نشاندہی کر دی اورمطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر پانچ منٹ گھنٹیاں بجائی گئیں اورتعداد پوری ہونے پر اجلاس کی کارروائی جاری رکھی گئی ۔اس دوران اپوزیشن رکن خلیل طاہر سندھو نے مطالبہ کیا کہ پنجاب یونیورسٹی کیمپس پل جو کہ پروفیسر وارث میر کے نام سے منسوب تھا کو ختم کرکے اسے کشمیر انڈر پاس کا نام دیا گیا ہے ۔سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وارث میر کا صحافت میں ایک اپنا مقام ہے یہ ایک علیحدہ بات ہے کہ وہ حامد میر کے والد ہیں تاہم بحیثیت استاد ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا اور حکومت سے درخواست ہے کہ وارث میر کے انڈر پاس کے نام کو بحال کیا جائے ۔ سرکاری کارروائی کے دوران صوبائی وزیر راجہ بشارت نے آرڈیننس میانوالی یونیورسٹی 2019 آرڈیننس پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پنجاب 2019آرڈیننس (ریفارمز) میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز پنجاب اور آرڈیننس پروبیشن اینڈ پے رول سروس 2019ایوان میں پیش کئے جنہیں سپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کر کے دوماہ میں رپورٹ طلب کر لی ۔ایوان میںمسودہ قانون تنازعات کا متبادل حل پنجاب 2019پیش کیا گیا جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دیدی ۔ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس آج جمعہ تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.