• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل مستعفی، مشیر عون چوہدری برطرف

webmaster by webmaster
ستمبر 13, 2019
in First Page, لاہور
0
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل مستعفی، مشیر عون چوہدری برطرف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اختلافی بیان کے باعث شہباز گل سے استعفیٰ لیا گیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کارکنان کا کافی دباؤ تھا۔

شہبازگل نے چند روز قبل ایک بیان دیا تھا کہ جسے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں تو وہ پارٹی چھوڑ دے، کیونکہ جو لوگ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ رکھیں گے وہی اس پارٹی میں رہیں گے۔

وزیراعلی پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ عون چوہدری وزیراعظم عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکریٹری اور قریبی ساتھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر پریشر گروپ سے نمٹنے کے لیے یہ تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔

عون چوہدری کی جگہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ آصف محمود گزشتہ دور حکومت میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے تھے اور راجہ بشارت کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ انہیں مشیر بناکر تحریک انصاف پنڈی کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ میں بڑی تبدیلیاں متوقع

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں تاہم اس سے قبل انہوں نے صوبائی وزراء کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے جس کا واپسی پر جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ تبدیلی کا مشن پورا نہ کرنے والے وزیروں کے بارے میں نو ٹالرینس پالیسی اپنائیں گے اور وزراء کی کارکردگی کی سخت جانچ پرکھ کر کے کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق بعض وزراء بارہا مواقع ملنے کے باوجود تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور اپنے محکموں میں عوامی توقعات کے مطابق تبدیلیاں لانے میں ناکام رہے، نااہلی کامظاہرہ کرنے والے وزیروں کی کارکردگی حکومت پنجاب کی ساکھ کو متاثر کررہی ہے۔

عوام کی فلاح وبہبود کے تقاضے پورے نہ کرنے والے وزراء اپنے منصب پر برقرار نہیں رہ سکیں گے اور وزیراعظم عمران خان کے تصور کے مطابق کام نہ کرنے والے وزراء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: lahore news
Previous Post

وزیر اعظم عمران خان آج مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے

Next Post

گمشدہ جگنو … عفت بھٹی

Next Post
گمشدہ جگنو … عفت بھٹی

گمشدہ جگنو ... عفت بھٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

file foto
قومی/ بین الاقوامی خبریں

ہ پنجاب میں تاریخ کا بڑا سیلاب آیا ۔اگر ہم بروقت انتظامات نہ کرتے تو جانی اور مالی نقصان بہت زیادہ ہوتے۔مخالفین ہماری کار کردگی سے خائف ہیں ۔ مریم نواز

by webmaster
ستمبر 15, 2025
0

لاہور ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ہماری ترجیح ہے، سیلاب متاثرین کوتین...

Read moreDetails
پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں: جلال پور پیر والا کے قریب موٹروے کا حصہ پانی میں بہہ گیا، ٹریفک کے لیے بند

ستمبر 15, 2025
سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کا علی پور اور سیت پور کے سیلابی متاثرہ علاقوں کا دورہ

ستمبر 15, 2025
 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

 یوم دفاع: دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی، ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

ستمبر 6, 2025
آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

آٹے کی قلت: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، فیڈ ملز میں گندم کے استعمال پر پابندی عائد

ستمبر 5, 2025
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل مستعفی ہوگئے ہیں جبکہ مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اختلافی بیان کے باعث شہباز گل سے استعفیٰ لیا گیا ہے اور اس حوالے سے پارٹی کارکنان کا کافی دباؤ تھا۔ شہبازگل نے چند روز قبل ایک بیان دیا تھا کہ جسے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی شکل پسند نہیں تو وہ پارٹی چھوڑ دے، کیونکہ جو لوگ عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ رکھیں گے وہی اس پارٹی میں رہیں گے۔ وزیراعلی پنجاب کے مشیر عون چوہدری کو بھی عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ عون چوہدری وزیراعظم عمران خان کے سابق پولیٹکل سیکریٹری اور قریبی ساتھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کے اندر پریشر گروپ سے نمٹنے کے لیے یہ تمام تر انتظامات کیے گئے ہیں۔ عون چوہدری کی جگہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے آصف محمود کو وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کردیا گیا ہے۔ آصف محمود گزشتہ دور حکومت میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے تھے اور راجہ بشارت کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ انہیں مشیر بناکر تحریک انصاف پنڈی کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ پنجاب کابینہ میں بڑی تبدیلیاں متوقع وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں تاہم اس سے قبل انہوں نے صوبائی وزراء کی کارکردگی کی رپورٹ طلب کرلی ہے جس کا واپسی پر جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ تبدیلی کا مشن پورا نہ کرنے والے وزیروں کے بارے میں نو ٹالرینس پالیسی اپنائیں گے اور وزراء کی کارکردگی کی سخت جانچ پرکھ کر کے کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق بعض وزراء بارہا مواقع ملنے کے باوجود تسلی بخش کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکے اور اپنے محکموں میں عوامی توقعات کے مطابق تبدیلیاں لانے میں ناکام رہے، نااہلی کامظاہرہ کرنے والے وزیروں کی کارکردگی حکومت پنجاب کی ساکھ کو متاثر کررہی ہے۔ عوام کی فلاح وبہبود کے تقاضے پورے نہ کرنے والے وزراء اپنے منصب پر برقرار نہیں رہ سکیں گے اور وزیراعظم عمران خان کے تصور کے مطابق کام نہ کرنے والے وزراء کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2025 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.