لیہ( صبح پا کستان ) ڈپٹی کمشنرذیشان جاویدنے کہا ہے بیٹ گجی حفاظتی بندکے شگاف کو فوری اقدامات اُٹھاتے ہوئے پتھر ڈال کر بھر دیاگیا
اور آمدورفت بحال کردی گئی ہے ۔ بند کی مستقلی مضبوطی کے لیے پتھر ڈالنے کا عمل جاری ہے ۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنربیٹ گجی حفاظتی بند میں دریائی کٹاءو سے شگا ف پڑنے کی اطلاع پر فوری طور پر رات گئے موقع پر پہنچے اور ایکسین انہار مہر ریاض حسین ،ایس ڈی او کاشف علی ،سب انجینئرمحمداجمل کی نگرانی میں شگاف کو پرکرنے کے لیے پتھر ڈالنے کا آپریشن فوری طورپر شروع کرایاتاکہ کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہا جاسکے ۔ صبح تک مسلسل پتھر ڈالنے کی وجہ سے بند کے شگاف کو پر کرکے آمدورفت کو چالو کردیا گیا ۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر مقامی آبادی کے ریلیف کے لیے طبی و ویٹرنری کیمپس اور 1122کا کیمپ لگایا گیاجس میں ایمبولینس بھی مہیا کی گئی ہیں ۔ اسی طرح ڈپٹی کمشنر نے کشتیوں کی موجودگی کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں ۔ اے سی لیہ کاشف نواز بندکی مضبوطی اور پچنگ کے لیے مزید پتھر ڈالنے اور کٹاءو کے مستقل سدباب کی نگرانی کررہے ہیں ۔ ریونیو حکام بھی موقع پر موجود ہیں ۔