لیہ( صبح پا کستان ) صارفین کو اشیاء خورد نوش مقررہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے تاجر نمائندے ضلعی انتظامیہ سے باہمی رابطے و تعاو ن کے ذریعے اقدامات عمل میں لائیں ۔ یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوفیاض احمدندیم نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
اجلاس میں کنزیومر اور تاجر نمائندگان کی باہمی مشاورت سے آٹا ریگولر بیس کلوگرام وزنی تھیلے کا نرخ 808روپے ،چاول سپر باسمتی پرانا 130روپے فی کلوگرام،ایری سِکس 50روپے، ٹوٹا 60،دال چنا سپریم 128،دال میڈیم 112،دال باریک 105روپے،دال مسور موٹی 90،باریک 110،ثابت 185،دال ماش چمن 156روپے ،دال مونگ دھلی ہوئی 156،بغیر دھلی 142،چینی 74روپے ،چنا سیاہ موٹا 105،باریک 96روپے ،چنا سفید موٹا120،باریک 100،سرخ مرچ کندری پسی ہوئی 300،چھوٹا گوشت 700،بڑا گوشت 380روپے ،دہی 80،بیسن 110روپے فی کلوگرام کے ریٹ مقرر کیے گئے ہیں جبکہ دودھ 70روپے فی لیٹر، روٹی سوگرام وزنی 6روپے، بریڈ چھوٹی 40روپے ،بڑی 55روپے کے نرخ طے ہوئے ۔ اجلاس میں صدر انجمن تاجران لیہ مظفر اقبال ،کروڑ حاجی مختیار حسین ،تاجرنمائندوں تنویر خان ،سیٹھ محمداسلم ،شیخ کمال الدین ،علی جان ،مہرمجاہد کلاسرہ،مہرریاض تھند،سید الطاف حسین شاہ ،شیخ کمال الدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیں ۔ اجلاس میں اے سی لیہ کاشف ،اے سی چوبارہ سلیما ن احمد،ڈی ڈی زراعت غلام یاسین ،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر محمدطارق ،اے ڈی زراعت غلام فرید،خالد محمود ،شیخ عاشق حسین ،شہباز حسین نے شرکت کی جبکہ ڈی او انڈسٹری و فوکل پرسن محمدعبداللہ نے مختلف اضلاع سے نرخ ناموں کا تقابلی جائزہ پیش کیا