• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر کا عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

webmaster by webmaster
اگست 11, 2019
in First Page, لاہور
0
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارآج میانوالی جائیں گے

لاہور۔ وزیراعلیٰ ٰپنجاب سردار عثمان بزدا ر نے عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اورانتظامی افسران بس اڈووں پر جاکرخود چیکنگ کریں۔انہوں نے صوبائی وزراء کو بھی موقع پر جاکر ٹرانسپورٹ کے کراے چیک کرنے کی ہدایت کی ہے،

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے،چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ کرایو ں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے اور اس ضمن میں فرائض سے غفلت برتنے والے افسروں اوراہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے میٹروبس سٹیشنز پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے کولرز فنکشنل نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کولرز کو فی الفور فنکشنل کیاجائے-انہوں نے کہا کہ میٹروبس سروس کے مسافروں کو سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اورپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوا -اجلاس میں لاہور،ملتان اورراولپنڈی میٹروبس سروس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی تکمیل کے مراحل سے آگاہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو جلدمکمل کرنے کا حکم دیااور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت ملتان روڈ پر اورنج لائن ٹرین ٹریک سے ملحقہ سڑکوں کی فوری تعمیرومرمت کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کے نظام کو سہل بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اورٹھوکر نیاز بیگ کی ری ماڈلنگ کر کے عوام کو آمد ورفت میں سہولت فراہم کی جائے-وزیر اعلی نے کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی جی ایل ڈی اے سے سڑکوں اورفٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی .

اجلاس میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،صوبائی مشیر سلمان شاہ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈی جی ایل ڈی اے اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں ”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15ارب روپے کی خطیر رقم سے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع کیا جائے گا، ہیومن ڈویلپمنٹ انڈس کے تحت ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لئے زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کے تحت کم از کم پانچ کلومیٹر طویل کارپٹڈ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی،سڑکوں کی چوڑائی 12فٹ اورکارپٹ کی موٹائی 2انچ ہوگی جبکہ نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کیلئے بعض علاقوں میں کنکریٹ سڑکیں بنائی جائیں گی، سڑکوں کے معیار کی دیکھ بھال اوربروقت تکمیل کیلئے صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کا پہلا مرحلہ31دسمبر تک مکمل کیاجائے گا اور دوسرے مرحلے کا آغازجنوری 2020ء سے ہوگا،اس پروگرام پر عملدرآمد سے دیہات میں رہنے والے لوگوں کو آمد ورفت کی بہترین سہولت میسر آئے گی اور ہر ضلع کے دیہات میں آبادی کے تناسب سے مساوی ترقیاتی فنڈفراہم کریں گے،دیہاتوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو تعلیمی اداروں،صحت کے مراکز اوردیگر سہولتوں تک بروقت رسائی حاصل ہوسکے گی۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،سپیشل سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

Source: ڈیلی پاکستان آن لائن
Tags: lahore news
Previous Post

لیہ ۔ مقبو ضہ کشمیر پر غاصبانہ بھارتی تسلط نا قابل قبول ہے ۔ قاری محمد رمضان

Next Post

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری، پیلیٹ گن سے مزید کشمیری زخمی

Next Post
بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری، پیلیٹ گن سے مزید کشمیری زخمی

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری، پیلیٹ گن سے مزید کشمیری زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
لاہور۔ وزیراعلیٰ ٰپنجاب سردار عثمان بزدا ر نے عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام اورانتظامی افسران بس اڈووں پر جاکرخود چیکنگ کریں۔انہوں نے صوبائی وزراء کو بھی موقع پر جاکر ٹرانسپورٹ کے کراے چیک کرنے کی ہدایت کی ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ اوورچارجنگ کے نام پر مسافروں کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیں گے،چھوٹے بڑے شہروں میں محکمہ ٹرانسپورٹ کا عملہ کرایو ں کی مسلسل مانیٹرنگ کرے اور اس ضمن میں فرائض سے غفلت برتنے والے افسروں اوراہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔وزیراعلیٰ نے میٹروبس سٹیشنز پر پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے کولرز فنکشنل نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ کولرز کو فی الفور فنکشنل کیاجائے-انہوں نے کہا کہ میٹروبس سروس کے مسافروں کو سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ اورپنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کا اجلاس وزیراعلیٰ آفس میں منعقد ہوا -اجلاس میں لاہور،ملتان اورراولپنڈی میٹروبس سروس سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اورنج لائن میٹروٹرین کے منصوبے کی تکمیل کے مراحل سے آگاہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کو جلدمکمل کرنے کا حکم دیااور ٹھوکر نیاز بیگ سمیت ملتان روڈ پر اورنج لائن ٹرین ٹریک سے ملحقہ سڑکوں کی فوری تعمیرومرمت کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ پر ٹریفک کے نظام کو سہل بنانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں اورٹھوکر نیاز بیگ کی ری ماڈلنگ کر کے عوام کو آمد ورفت میں سہولت فراہم کی جائے-وزیر اعلی نے کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی جی ایل ڈی اے سے سڑکوں اورفٹ پاتھ کی تعمیر و مرمت سے متعلق رپورٹ طلب کر لی . اجلاس میں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،صوبائی مشیر سلمان شاہ، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری ٹرانسپورٹ،کمشنر لاہور ڈویژن،ڈی جی ایل ڈی اے اورمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں ”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کے تحت صوبے کے دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15ارب روپے کی خطیر رقم سے پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے پروگرام کا پہلا مرحلہ شروع کیا جائے گا، ہیومن ڈویلپمنٹ انڈس کے تحت ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ جانے والے علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے لئے زیادہ فنڈز رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کے تحت کم از کم پانچ کلومیٹر طویل کارپٹڈ سڑکیں تعمیر کی جائیں گی،سڑکوں کی چوڑائی 12فٹ اورکارپٹ کی موٹائی 2انچ ہوگی جبکہ نکاسی آب کے مسائل سے نمٹنے کیلئے بعض علاقوں میں کنکریٹ سڑکیں بنائی جائیں گی، سڑکوں کے معیار کی دیکھ بھال اوربروقت تکمیل کیلئے صوبائی سٹیئرنگ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کا پہلا مرحلہ31دسمبر تک مکمل کیاجائے گا اور دوسرے مرحلے کا آغازجنوری 2020ء سے ہوگا،اس پروگرام پر عملدرآمد سے دیہات میں رہنے والے لوگوں کو آمد ورفت کی بہترین سہولت میسر آئے گی اور ہر ضلع کے دیہات میں آبادی کے تناسب سے مساوی ترقیاتی فنڈفراہم کریں گے،دیہاتوں میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے زرعی معیشت پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو تعلیمی اداروں،صحت کے مراکز اوردیگر سہولتوں تک بروقت رسائی حاصل ہوسکے گی۔سیکرٹری تعمیرات ومواصلات نے”نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام“ کے بارے میں بریفنگ دی۔ چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات،سپیشل سیکرٹری خزانہ،سیکرٹری اطلاعات، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.