• ہوم پیج
  • ہمارے بارے
  • رابطہ کریں
  • پرائیوسی پالیسی
  • لاگ ان کریں
Subh.e.Pakistan Layyah
ad
WhatsApp Image 2025-07-28 at 02.25.18_94170d07
WhatsApp Image 2024-12-20 at 4.47.55 PM
WhatsApp Image 2024-12-20 at 11.08.33 PM
previous arrow
next arrow
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز
No Result
View All Result
Subh.e.Pakistan Layyah
No Result
View All Result

بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری، پیلیٹ گن سے مزید کشمیری زخمی

webmaster by webmaster
اگست 11, 2019
in First Page, قومی/ بین الاقوامی خبریں
0
بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر میں احتجاج کا سلسلہ جاری، پیلیٹ گن سے مزید کشمیری زخمی

سری نگر: کشمیر میں عوام بدترین مظالم اور لاکھوں بھارتی فوجیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئے، ہزاروں افراد سری نگر کے علاقے صورہ میں جمع ہوگئے اور مارچ کیا، مقبوضہ وادی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد کشمیر شہید اور زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے مقبوضہ وادی میں اٹھنے والی آزادی کی نئی لہر دنیا کے سامنے پیش کردی، کشمیری کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور مقبوضہ وادی آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے۔

بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کے دوران کشمیری باشندے سری نگر کے علاقے صورہ میں جمع ہیں

گولیوں کی تڑتڑاہٹ بھی مودی سرکار کے غاصبانہ اقدام پر صدائے احتجاج دبانے میں ناکام ہے، جانباز کشمیری جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستانی پرچم تھامے مسلح قابض فوج کے سامنے ہندوستان مخالف نعرے لگاتے رہے۔ آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی بھرمار نے کشمیریوں کی ہمت اور حوصلہ پست کرنے کی بجائے مزید بڑھا دیا۔

بی بی سی کی رپورٹ میں مقبوضہ وادی آزادی کے متوالوں کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی نظرآرہی ہے۔ کشمیریوں کی زبانی بھارتی آئین کی حیثیت جان کر بھی عالمی برادری کا آنکھیں بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ اللہ اکبر اور آزادی کے نعرے لگاتے کشمیری چیخ چیخ کر بھارت کی بدنیتی دنیا کو بیان کر رہے ہیں۔

جنت نظیر وادی میں ظلم کرنے والے بھارتی فورسز کے اہلکار سڑکوں پر دندناتے پھررہے ہیں لیکن آزادی کے متوالے اب کسی ظلم کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے صورہ میں کشمیری باشندوں نے ریلیاں نکالیں اور صورہ میں جمع ہوگئے جہاں گرفتاریاں بھی ہوئیں بھارتی فوجیوں نے سیدھی فائرنگ کی جب کہ پیلیٹ گن کا بھی استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری باشندے زخمی ہوگئے جب کہ متعدد کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں ان میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایک بھارتی صحافی کے مطابق سری نگر کے صرف ایک اسپتال میں پیلیٹ گن سے زخمی ہونے والے 21 افراد لائے گئے ہیں دیگر اسپتالوں کے اعداد و شمار علیحدہ ہیں۔

Source: ایکسپریس نیوز
Tags: National News
Previous Post

وزیراعلیٰ عثمان بزدا ر کا عید الاضحی کے موقع پر اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

Next Post

لبیک اللھم لیبک، لاکھوں فرزندان توحید کا مزدلفہ میں قیام،آج نماز فجر کے بعد منی روانگی

Next Post
لبیک اللھم لیبک، لاکھوں فرزندان توحید کا مزدلفہ میں قیام،آج نماز فجر کے بعد منی روانگی

لبیک اللھم لیبک، لاکھوں فرزندان توحید کا مزدلفہ میں قیام،آج نماز فجر کے بعد منی روانگی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے


قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین  کی  کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند  ہو گا ۔علیمہ خانم
قومی/ بین الاقوامی خبریں

تحریک تحفظ آئین کی کال پر 8فروری کو سارا پاکستان بند ہو گا ۔علیمہ خانم

by webmaster
جنوری 28, 2026
0

علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ پاکستان بند کرنے کی شروعات 8فروری کو ہوگی، تحریک تحفظ آئین نے کال دے...

Read moreDetails
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

پنجاب ڈویلپمنٹ پلان جون 2026 تک مکمل کیا جاءے۔وزیر اعلی مریم نواز

جنوری 26, 2026
پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری ۔ڈیرہ غازیخان سمیت متعدد اضلاع میں بارشوں کی پیشین گوئئ

جنوری 24, 2026
ملک میں بدقسمتی سے بجلی بہت مہنگی ہے، وزیراعظم

عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس؛ پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

جنوری 21, 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیراعظم شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شمولیت کی دعوت

جنوری 18, 2026
سری نگر: کشمیر میں عوام بدترین مظالم اور لاکھوں بھارتی فوجیوں کی پروا نہ کرتے ہوئے کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئے، ہزاروں افراد سری نگر کے علاقے صورہ میں جمع ہوگئے اور مارچ کیا، مقبوضہ وادی آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی، بھارتی فوج کی فائرنگ سے متعدد کشمیر شہید اور زخمی ہوگئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے نے مقبوضہ وادی میں اٹھنے والی آزادی کی نئی لہر دنیا کے سامنے پیش کردی، کشمیری کرفیو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آئے ہیں اور مقبوضہ وادی آزادی کے نعروں سے گونج رہی ہے۔ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج کے دوران کشمیری باشندے سری نگر کے علاقے صورہ میں جمع ہیں گولیوں کی تڑتڑاہٹ بھی مودی سرکار کے غاصبانہ اقدام پر صدائے احتجاج دبانے میں ناکام ہے، جانباز کشمیری جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستانی پرچم تھامے مسلح قابض فوج کے سامنے ہندوستان مخالف نعرے لگاتے رہے۔ آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی بھرمار نے کشمیریوں کی ہمت اور حوصلہ پست کرنے کی بجائے مزید بڑھا دیا۔ بی بی سی کی رپورٹ میں مقبوضہ وادی آزادی کے متوالوں کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی نظرآرہی ہے۔ کشمیریوں کی زبانی بھارتی آئین کی حیثیت جان کر بھی عالمی برادری کا آنکھیں بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔ اللہ اکبر اور آزادی کے نعرے لگاتے کشمیری چیخ چیخ کر بھارت کی بدنیتی دنیا کو بیان کر رہے ہیں۔ جنت نظیر وادی میں ظلم کرنے والے بھارتی فورسز کے اہلکار سڑکوں پر دندناتے پھررہے ہیں لیکن آزادی کے متوالے اب کسی ظلم کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سری نگر کے علاقے صورہ میں کشمیری باشندوں نے ریلیاں نکالیں اور صورہ میں جمع ہوگئے جہاں گرفتاریاں بھی ہوئیں بھارتی فوجیوں نے سیدھی فائرنگ کی جب کہ پیلیٹ گن کا بھی استعمال کیا جس سے متعدد کشمیری باشندے زخمی ہوگئے جب کہ متعدد کے شہید ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں ان میں سے کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔ ایک بھارتی صحافی کے مطابق سری نگر کے صرف ایک اسپتال میں پیلیٹ گن سے زخمی ہونے والے 21 افراد لائے گئے ہیں دیگر اسپتالوں کے اعداد و شمار علیحدہ ہیں۔
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • ہمارے بارے
    • لیہ کی تاریخ
  • خبریں
    • صفحہ اول
    • جنوبی پنجاب
      • لیہ نیوز
      • ڈیرہ غازی خان
      • مظفر گڑھ
      • راجن پور
      • ملتان
      • بہاول پور
      • خانیوال
      • رحیم یار خان
    • قومی/ بین الاقوامی خبریں
  • نیوز بلٹن
  • کالم
    • شب و روز زندگی
  • شاعری
  • وڈیوز

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.