لیہ( صبح پا کستان )حکومت پنجاب قدرتی آفات سے نقصانا ت کو کم سے کم رکھنے اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں ۔ تمام متعلقہ ادارے باہمی رابطہ کاری کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں ۔ یہ با ت صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات میاں خالد محمود نے ضلع لیہ کے دورہ کے دوران اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی ۔ اجلاس میں معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی،صوبائی پارلیمانی سیکرٹری زراعت محمدطاہر رندھاوا ،ایس پی انویسٹی گیشن گلفام ناصر،اے ڈی سی آر فیاض احمدندیم،ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر پی ڈی ایم اے عرفان جنیدنیازی،ایکسین انہار لیہ طارق عزیز،ایم ایس ڈی ایچ کیوڈاکٹر عتیق الرحمان،اسسٹنٹ کمشنرز،ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر 1122ڈاکٹر سجاد احمداور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ اجلا س میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ممکنہ سیلاب کے خدشہ کے پیش نظرقائم کیے گئے تمام 20ریلیف کیمپس میں تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور ڈیوٹی روسٹر کے ذریعے افسران و اہلکاروں کو فراءض سونپ دیے گئے ہیں ۔ صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کاویژن عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت کے تحت پنجاب بھر میں متعلقہ اضلاع کے جغرافیائی حالات کے مطابق کسی قسم کی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ضروری مشینری ،ہنرمند افرادی قوت اور وسائل کی فراہمی کے لیے سرگرمی سے اقدامات اُٹھائے گئے ہیں ۔ انہوں نے ضلع کے ایمرجینسی پلان کو اطمینا ن بخش قرار دیتے ہوے تمام پہلوءوں کے مطابق الرٹ رہنے اور اس پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ضلع کو پی ڈی ایم اے سے درکار وسائل فوری فراہم کیے جائیں گے ۔