لاہور۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ عالمی برادری جان لے امن انصاف کے بغیرممکن نہیں،کشمیری اپناحق مانگ رہے ہیں ،ان کے حق پرڈاکا ڈالاگیا،بھارت کایہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کےخلاف ہے،ان کا کہناتھا کہ نریندرمودی نے ہماری امن کی خواہش کوکمزوری سمجھا،عالمی ادارے بھارت کوسمجھائیں کہ وہ یہ اقدام واپس لے،اگرمودی نے جنگی جارحیت کی توپاکستانی قوم نمٹناجانتی ہے،2 نیوکلیئر پاورزکے درمیان لڑائی خطرناک ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری جان لے امن انصاف کے بغیرممکن نہیں،دنیابھرمیں پاکستان نے سب سے زیادہ نقصان برداشت کیا،طاقت کے زورپرلوگوں کے جذبات ختم کرکے امن نہیں لایاجاسکتا،مدارس اورتعلیمی اداروں کانصاب ایک ہی ہوناچاہیے،انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی قانونی ہے،کشمیری اپناحق مانگ رہے ہیں،ان کے حق پرڈاکا ڈالاگیا،بھارت کایہ اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کےخلاف ہے،بھارتی اقدام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے،چودھری سرور کا کہناتھا کہ نریندرمودی نے ہماری امن کی خواہش کوکمزوری سمجھا،عالمی ادارے بھارت کوسمجھائیں کہ وہ یہ اقدام واپس لے،اگرمودی نے جنگی جارحیت کی توپاکستانی قوم نمٹناجانتی ہے،2 نیوکلیئر پاورزکے درمیان لڑائی خطرناک ہوگی۔